Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Viral
سعودی کی جانب سے غزہ کو بھیجی گئی مدد کا تازہ ترین ویڈیو
ویڈیو پرانی ہے اور امریکہ سے غزہ کو بھیجی گئی مدد کی ہے۔
ایکس پر 26 سیکنڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جسے سعودی عرب کی جانب سے غزہ کو بھیجی گئی مدد کی تازہ ترین ویڈیو بتایا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں متعدد پیراشوٹس زمین پر اترتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور لوگ ان کے پیچھے بھاگتے ہوئے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔
ویڈیو کے ساتھ ایکس صارف نے کیپشن میں لکھا ہے کہ “سعودیہ عمل سے ثابت کرتی ہے صرف قول سے نہیں سعودیہ ہمیشہ سے ہی فلسطینی عوام کا پہلا سہارا رہی ہے اور فلسطینی قضیہ کی سب سے بڑی حامی اور مددگار ہے۔ سعودیہ کی غزہ والوں کی مدد کی تازہ ترین ویڈیو”۔

سعودی کی جانب سے حالیہ دنوں غزہ کو بھیجی گئی مدد کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل لینس کی مدد سے تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں دی فورین کاریسپونڈینٹ کلب آف جاپان کی ویب سائٹ پر فلسطینی فلمساز اور فوٹوگرافر عامر ناصر کی تصاویر کی نمائش ملی۔ ان تصاویر میں ایک تصویر وائرل ویڈیو سے ملتی جلتی تھی۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں محمد سفا کے مستند ایکس ہینڈل پر 22 اپریل 2024 کو شیئر شدہ وہی تصویر ملی۔ تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “غزہ میں جبری فاقہ کشی نسل کشی ہے”۔
اس کے علاوہ ہیما الخلیلی کے انسٹاگرام پیج پر بھی ہمیں 20 اپریل 2024 کو شیئر شدہ ہوبہو ویڈیو موصول ہوئی۔ اس کے ساتھ انگریزی زبان میں کیپشن موجود تھا، جس کا ترجمہ ہے “بدقسمتی سے آج ہوا سے گرائے گئے 90 فیصد پیراشوٹ سمندر میں گر گئے اور یہ امداد پہنچانے کا سب سے خطرناک طریقہ بن گیا”۔

مزید سرچ میں ہمیں مڈل ایسٹ آبزرور کے مستند ایکس ہینڈل پر 3 مارچ 2024 کو شیئر شدہ ایک پوسٹ موصول ہوئی۔ جس میں وائرل ویڈیو کے ساتھ 2 اور ویڈیوز موجود تھیں اور کیپشن میں لکھا تھا کہ “امریکہ غزہ کو امداد فراہم کر رہا ہے”۔
اس کے علاوہ ہمیں سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر 22 جولائی 2025 کو شیئر کردہ ایک بیان ملا۔ جس میں لکھا ہے کہ “سعودی عرب 26 بین الاقوامی شراکت داروں کی طرف سے جاری کردہ بیان کا خیرمقدم کرتا ہے، جس میں غزہ پٹی پر جنگ کو فوری طور پر ختم کرنے، انسانی امداد پر سے تمام پابندیاں ہٹانے اور غزہ کے لوگوں کو انسانی امداد کی تیز اور محفوظ ترسیل کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بیان میں مقبوضہ علاقوں میں آبادیاتی تبدیلی اور بستیوں کی توسیع کو بھی مسترد کیا گیا ہے”۔
ہم نے یہ بھی سرچ کرنے کی کوشش کی کہ آیا حالیہ دنوں سعودی عرب کی جانب سے غزہ کو کوئی مدد بھیجی گئی ہے یا نہیں؟ سرچ کے دوران ہمیں وفا اور عرب نیوز کی 26 جون 2025 کو شائع رورٹس موصول ہوئیں۔ ان رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے فلسطینی اتھارٹی کو 30 ملین ڈالر کی مدد فراہم کی ہے۔ مزید تفصیل کے لئے رپورٹس یہاں اور یہاں پڑھی جا سکتی ہیں۔
لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے واضح ہوتا ہے کہ سعودی کی جانب سے غزہ کو بھیجی گئی مدد کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو در حقیقت پرانی ہے اور امریکا کی جانب سے بھیجی گئی مدد کی ہے۔
Sourcres
Report published by The Foreign Correspondents’ Club of Japan on 31 March 2025
X post by @mhdksafa on 22 April 2024
Instagram post by @hema.alkhalili on 20 April 2024
X post by @ME_Observer_ on 03 March 2024
Mohammed Zakariya
October 28, 2025
Mohammed Zakariya
June 27, 2025
Mohammed Zakariya
June 23, 2025