جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact Checkانڈونیشیا میں آئے زلزلے سے جوڑ کر پرانا ویڈیو کیا جا رہا...

انڈونیشیا میں آئے زلزلے سے جوڑ کر پرانا ویڈیو کیا جا رہا ہے شیئر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

فیس بک پر مکان کے اندرونی حصے کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ صارفین اس ویڈیو کو 14 دسمبر 2021 کو انڈونیشیا میں آئے زلزلے کا بتا رہے ہیں۔ ایک فیس بک صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “انڈونیشیا میں طاقتور زلزلہ شدت 7.6″۔

انڈونیشیا میں آئے زلزلے سے جوڑ کر پرانا ویڈیو کیا جا رہا ہے شیئر

بی بی سی انگلش کی ایک رپورٹ کے مطابق 14 دسمبر 2021کو مشرقی انڈونیشیا میں 7.4 کی شدت سے زلزلہ آیا تھا۔ اس زلزلے میں کسی بھی طرح کے جانی و مالی نقصان کی خبر نہیں ہے۔ اب اسی کے پیش نظر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔

جس کے ساتھ کچھ فیس بک صارفین نے کیپشن میں لکھا ہے کہ “انڈونیشیا کہ جزیرے فلوریس میں 7.6 شدت کا زلزلہ، جزیرے فلوریس میں 7.6 کہ طاقتور زلزلے کہ بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے زلزلہ فلوریس جزیرے کہ سمندر میں 76 کلو میٹر گہرائی میں آیا، زلزلے سے سونامی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے، جن علاقوں میں زلزلے کہ جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں وہاں سے فی الحال جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے”۔

انڈونیشیا میں آئے زلزلے سے جوڑ کر شیئر کے گئے وائرل ویڈیو کا اسکرین شارٹ

Fact Check / Verification

مشرقی انڈونیشیا میں 14 دسمبر 2021 کو 7.4 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اسی کے پیش نظر ان دنوں ایک ویڈیو کو انڈونیشیا میں آئے زلزلے سے جوڑ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔ اس کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے انوڈ کی مدد سے ویڈیو کو کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے کچھ فریم کو گوگل لینس پر سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں کئی پرانے لنک فراہم ہوئے، جس میں ویڈیو کو الاسکا کے زلزلے کا بتایا گیا ہے۔

پھر ہم نے انگلش زبان میں الاسکا ارتھ کویک لکھ کر کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں جورڈن اسٹیل نامی آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر 1 دسمبر 2018 کو شیئر شدہ وائرل ویڈیو ملا۔ جس میں ہیش ٹیگ اے کے ارتھ کویک کے ساتھ ویڈیو کو جیمس ایسٹن کا بتایا گیا ہے۔

جب ہم نے مذکورہ کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں کنگ5 ڈاٹ کام پر 30 نومبر 2018 کی وائرل ویڈیو کے ساتھ شائع ایک خبر ملی۔ رپورٹ کے مطابق انکریج الاسکا میں 7.0 کی شدت سے زلزلہ آیا تھا، جس میں کافی مالی نقصان ہوا تھا۔ البتہ اس رپورٹ سے پتا چلا کہ وائرل ویڈیو حال کے دنوں میں انڈونیشیا میں آئے زلزلے کا نہیں ہے اور یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ الاسکا الگ ملک ہے اور انڈونیشیا ایک الگ ملک ہے۔ وہیں ہمیں الاسکا میں آئے زلزلے سے متعلق کئی خبریں ملیں، جنہیں یہاں اور یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر ترکی اور اٹلی میں ہوئے زلزلہ حادثے کی پرانی تصویر کو تاجکستان کا بتاکر کیاگیا شیئر

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ 14 دسمبر 2021 کو انڈونیشا میں آئے زلزلے سے جوڑ کر شیئر کیا جا رہا وائرل ویڈیو پرانا ہے اور الاسکا ملک کا ہے۔ اس ویڈیو کا حالیہ انڈونیشیا زلزلے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

Result: Misleading

Our Sources

Tweet:(https://twitter.com/JordanSteele/status/1068617727286202368)

King5:(https://www.king5.com/article/weather/earthquake/66-magnitude-earthquake-rocks-buildings-in-anchorage/281-619053563)

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular