اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkایک بار پھر سوشل میڈیا کے ذریعے مدارس کو بدنام کرنے کی...

ایک بار پھر سوشل میڈیا کے ذریعے مدارس کو بدنام کرنے کی سازش!وائرل دعوے کا کیا ہے سچ؟پڑھیئے ہماری تحقیق

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

طالب کے معنیٰ ہوتا ہے”اسلامی اسٹوڈینٹ”طالبا کا جمع ہوتا ہے”طالبان”مدرسے میں جتنے لوگ رہ رہے ہیں۔یہ سب طالبان ہی تو ہوئے۔دس کروڑ کی فوج وہ اپنے مدارس میں تیار کررہے ہیں۔اسلحے کی اسمگلنگ کررہے ہیں۔دس سے پندرہ سالوں کے اندر یہ فوج غزوہ ہند کر کے بھارت پر قبضہ کرلیں گے۔یہ دعویٰ ہندو سُرویوور نامی ٹویٹر ہینڈل سے کیا گیا ہے۔ 

ہماری کھوج

سوشل میڈیا پر ان دنوں مدارس کے طلباء و طالبات کے تعلق سے گمراہ کن باتیں شیئر کی جارہی ہے۔دعویٰ کیا جارہاہے کہ مدارس میں طالبانی فوج تیار کی جارہی ہے۔وائرل دعوے کی تحقیقات جب ہم نے شروع کی تو سب سے پہلے ہم نے لفظوں پر دھیان دتیے ہوئے ان الفاظ کے معنیٰ اردو کے فیروزالغات و دیگر لغت میں تلاشنا شروع کیا۔جہاں ہمیں “طالب” کے معنیٰ “آرزو مند،مانگنےوالا،چاہنے والا اور امیدوار” ملا۔جبکہ طالب علم کے معنیٰ ہوتا ہے علم کا طلب گار اور عام اسٹوڈینٹ ناکہ صرف اسلامی اسٹوڈینٹ۔وہیں جب ہم نے طالبا لفظ لغت میں تلاشا تو اس بارے میں کچھ بھی نہیں ملا۔البتہ وائرل دعوے میں جو کہا گیا ہے کہ طالبا کے معنیٰ طالبان ہوتا ہے۔تب ہم نے طالبان کے معنیٰ اردو لغت میں دیکھا تو اس کے معنیٰ “طالب علماں ملا۔لیکن جب ہم نے طالب عِلماں کے معنیٰ تلاشا تو یہ لفظ تو نہیں ملا پر طالب عِلمانہ ملا۔جو عربی زبان سے نکلا ہے۔جس کے معنیٰ “طالب علم کی طرح،اسٹوڈینٹ جیسا” یہاں آپ کو بتادوں کہ ایک لفظ طالبہ ہوتاہےجو طالب کی تانیث ہوتی ہے۔جس کے معنیٰ ڈھونڈنے والی،نیز تعلیم حاصل کرنے والی لڑکی ہو تی ہے۔رہی بات طالبان لفظ کی کہ جسے طالبا کا جمع بتایا جا رہاہے تو یہ صحیح ہے کہ اس کا جمع طالبان ہے۔لیکن طالبان افغانستان کی سب سے موثر جنگی و سیاسی قوت ہیں۔ان کو مختصراً طالبان بھی  کہا جاتا ہے۔رہی بات مدرس کے طالب علم کو طالبان سے جوڑنے کی تو وہاں علم دین سکھایا جاتا ہے۔ناکہ دہشت گردی۔

ہندوسُروی ور نے جو اپنے پوسٹ کے ذریعے مدارس پر الزام لگایا ہے اگر دیکھا جائے تو آر ایس ایس ہندو بچوں کے ذہن میں مسلمانوں کے خلاف زہر بھر رہاہے۔جو قابل افسوس ہے۔یہاں بتا دوں کہ آر ایس ایس پر الزام ہے کہ انہیں آئی ایس آئی فنڈنگ کرتی ہے۔بقیہ الزامات فضول ہے۔ایسا کوئی ڈیٹا ہمیں نہیں ملا جس میں مدارس کے اندر دس کروڑ بچے پڑھ رہے ہوں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں

نیوز چیکر کی تحقیق میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل دعوے میں لفظوں کے معنیٰ غلط بتائے گئے ہیں۔تاکہ ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کو نقصان پہنچے۔

ٹولس کا استعمال

فیروزالغات

اردو لغات

القاموس الجدید اردو،عربی

نتائج:گمراہ کن

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular