Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
بھارتی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے ایک جلسے میں مودی کو پاکستان۔سعودی عرب دفاعی معاہدے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
یہ دعویٰ غلط ہے۔ وائرل ویڈیو اصل میں بیگوسرائے کے جلسے کی فوٹیج ہے جس میں نقلی آواز کا استعمال کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بھارتی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے ایک عوامی جلسے کے دوران بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ویڈیو میں بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ”میں امت شاہ مودی جی سے سوال کرنا چاہتا ہوں۔ آپ تو سعودی عرب بڑے شوق سے جاتے تھے، جب پہلگام ہوا تب بھی آپ سعودی عرب میں تھے،آج سعودی عرب پاکستان کے ساتھ ایک ہوگیا ہے۔ مودی جی یہ آپ کا فیلیر ہے، اب آپ کو کسی بہادر نیتا کو پردھان منتری بناکر لوک سدھار جانا چاہئے۔ مجھے نتن یاہو کے سیکریٹری کا فون آیا وہ بول رہے ہیں کہ پاکستان نے سعودی سے بات ہی اسی لئے کی کہ وہ اب بھارت کے بعد اسرائیل کو سبق سکھانا چاہتا ہے۔ ہم نے رفائل کھوئے، ایس 400 کھویا اوراب شاید اسرائیل کے ساتھ بھی وہی ہوگا جو آپریشن سندور میں پاکستان نے ہمارے ساتھ کیا۔ یہ بہت ہی چنتا والی بات ہے”۔
یہ کلپ فیس بک اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور کئی صارفین اسے سچ مان رہے ہیں۔ آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔

ہم نے وائرل کلپ کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ مشاہدے سے پتا چلا کہ ویڈیو میں آواز اصل تقریر کی نہیں ہے بلکہ الگ سے شامل کی گئی ہے۔ وائرل کلپ میں ہونٹوں کی حرکت اور آواز غیر معمولی لگ رہی ہے، ساتھ ہی آواز کا انداز مصنوعی طور پر تیار شدہ معلوم ہو رہا ہے۔ اس سے یہ شبہ مزید بڑھ گیا کہ یہ ویڈیو ڈیپ فیک یا کسی دوسری اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔
تحقیق کے دوران ہمیں ہوبہو ویڈیو بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کے آفیشل ایکس ہینڈل پر 18 ستمبر 2025 کو شیئر شدہ موصول ہوئی۔ ان ویڈیوز میں امت شاہ بہار کے بیگوسرائے میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
اس کے علاوہ ہمیں تقریباً 30 سیکنڈ پر مشتمل ویڈیو کلپ اے این آئی اور امت شاہ کے آفیشل یوٹیوب چینلز پر موصول ہوئی۔ ہم نے پوری ویڈیو کو بغور دیکھا، لیکن ہمیں کہیں بھی مذکورہ بیان کا ذکر نہیں ملا۔
دونوں کلپس کو وائرل ویڈیو سے ملا کر دیکھنے پر یہ واضح ہوا کہ ویڈیو وہی ہے لیکن اس پر جعلی آواز (فیک وائس اوور) استعمال کی گئی ہے۔ اصل تقریر میں نہ پاکستان، نہ سعودی عرب اور نہ ہی اسرائیل کے بارے میں کوئی ذکر موجود ہے۔

بھارتی حکومت کی سرکاری فیکٹ چیکنگ ایکس ہینڈل پی آئی بی نے اس ویڈیو کو فرضی قرار دیا ہے اور واضح کیا ہے مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ کا ایک ڈیجیٹل طور پر تیار کردہ ویڈیو جھوٹے دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔ لہٰذا ان وضاحت کے بعد یہ بات بالکل واضح ہوگئی کہ وائرل ویڈیو جعلی ہے اور اس کا مقصد صرف عوام کو گمراہ کرنا ہے۔

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ یہ ویڈیو اصل نہیں بلکہ فرضی ہے۔ یہ بہار کے بیگوسرائے کے جلسے کی فوٹیج ہے جس پر نقلی آواز لگا کر بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ سے جھوٹے الفاظ منسوب کئے گئے ہیں۔ اصل تقریر میں پاکستان، سعودی عرب یا مودی پر تنقید کا کوئی ذکر نہیں ہے۔
سوال 1: کیا امت شاہ نے واقعی مودی پر تنقید کی ہے؟
نہیں۔ یہ الزام جھوٹا ہے۔ اصل تقریر میں نہ پاکستان، نہ سعودی عرب اور نہ ہی مودی پر کوئی تنقید کی گئی تھی۔
سوال 2: وائرل ویڈیو کہاں کی ہے؟
یہ ویڈیو بہار کے ضلع بیگوسرائے میں امت شاہ کی ریلی کی ہے، لیکن اس پر نقلی آواز لگا کر جھوٹا مواد بنایا گیا۔
سوال 3: یہ ویڈیو جعلی کیسے ثابت ہوئی؟
وائرل کلپ کو اے این آئی کی اصل ویڈیو سے ملانے پر واضح ہوا کہ آڈیو جعلی ہے۔ ہونٹوں کی حرکت اور آواز غیر معمولی لگ رہی ہے۔
سوال 4: سرکاری ادارے نے کیا کہا؟
پی آئی بی فیکٹ چیک نے تصدیق کی کہ یہ ویڈیو ڈیجیٹل طور پر ایڈیٹ شدہ اور فرضی ہے۔
سوال 5: ہمیں کیا کرنا چاہئے؟
ایسی ویڈیوز کو بغیر تصدیق کے آگے نہ بڑھائیں، ورنہ غلط معلومات پھیلتی ہیں۔
Our Sources
X post by @ANI on 18 Sep 2025
X post by @PIBFactCheck on 20 Sep 2025
Video uploaded by YouTube channel Amit Shah on 18 Sep 2025
Self Analysis
Mohammed Zakariya
November 13, 2025
Mohammed Zakariya
November 12, 2025
Mohammed Zakariya
November 6, 2025