Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو ہندی اور انگریزی متن کے ساتھ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور ٹائمز نیٹ ورک گروپ کی ایڈیٹر ان چیف نویکا کمار ایک ہیلی کاپٹر میں بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں۔ویڈیو میں امت شاہ اپنا جوتا نویکا کمار کی طرف بڑھاتے ہیں اور نویکا کمار اسے کپڑے سے صاف کرتی نظر آ رہی ہیں۔
ویڈیو شیئر کرنے والے صارفین طنزیہ انداز میں لکھ رہے ہیں” اتنا خطرناک نہیں کرنا تھا بھائی، نویکا کی کوئی عزت ہے یا نہیں؟”


ابتدائی تحقیق کے دوران ہم نے وائرل ویڈیو کے کیفریمز کو ریورس امیج سرچ کے ذریعے چیک کیا، جہاں ہمیں اسی منظر سے مشابہت رکھنے والی ایک اصلی تصویر ملی۔ اس کے بعد ہم نے ویڈیو کا بغور جائزہ لیا، جہاں کئی غیر معمولی پہلو نظر آئے ۔ امت شاہ کے چہرے کے خدوخال اور حرکات میں ہلکی ڈیجیٹل مسخ شدگی موجود تھی، جبکہ پس منظر کے سائے اور حرکت کے زاویے بھی غیر فطری محسوس ہوئے۔ اس کے علاوہ جوتے کا رنگ بدلتا نظر آتا ہے، جو عام طور پر اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز میں دیکھا جاتا ہے۔




مزید برآں، نویکا کمار نے خود اپنے ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے وائرل ویڈیو سے ملتی جلتی تصویر 3 نومبر کو شیئر کی تھی، جس سے واضح ہوتا ہے کہ اسی تصویر کو استعمال کر کے یہ ویڈیو تیار کی گئی۔

مزید تصدیق کے لئے ہم نے وائرل ویڈیو کے چند فریمز کو اے آئی شناختی ٹولز سے جانچا۔ نتائج اگرچہ کچھ مختلف تھے، تاہم ڈیپ فیک-او-میٹر کے 9 میں سے 7 ماڈلز نے تقریباً 100 فیصد امکان ظاہر کیا کہ یہ ویڈیو ڈیپ فیک ہے۔

یہ بھی پڑھی: کیا امت شاہ نے بھارتی افواج کو کہا “ہندوتوا کی فوج”؟
نیوز چیکر کی تحقیق سے یہ واضح ہوا کہ صحافیہ نویکا کمار کا امت شاہ کا جوتا صاف کرنے والی وائرل ویڈیو اے آئی سے تیار کردہ ڈیپ فیک ویڈیو ہے۔
Sources
X post by @navikakumar on 03 Nov 2025
Self Analysis
Deepfake-O-Meter tool
Mohammed Zakariya
October 29, 2025
Mohammed Zakariya
September 29, 2025
Mohammed Zakariya
September 22, 2025