Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ نے لوک سبھا میں "آئی لو محمدؐ" کے موضوع پر تقریر کی۔
ویڈیو ترمیم شدہ ہے۔ سنجے سنگھ کی ویڈیو پر مولانا سلمان اظہری کی آڈیو کا استعمال کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ نے لوک سبھا میں “آئی لو محمدؐ” کے موضوع پر تقریر کی۔ اس ویڈیو کو مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کیا جا رہا ہے۔

ہم نے وائرل ویڈیو کا بغور مشاہدہ کیا اور اس میں موجود آڈیو اور ویژول مواد کا موازنہ کیا۔ اس دوران ہمیں معلوم ہوا کہ ویڈیو میں موجود آڈیو اور ویژول مواد میں مطابقت نہیں ہے، جو کہ ویڈیو کی ترمیم شدگی کی نشاندہی کرتا ہے۔
پھر ہم نے ویڈیو میں موجود آڈیو کو الگ سے سنا اور اس کی شناخت کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران ہمیں معلوم ہوا کہ یہ آڈیو دراصل معروف عالم دین مولانا سلمان اظہری کی تقریر کا حصہ ہے، جو مولانا سلمان اظہری آفیشل کے یوٹیوب پر دستیاب ہے۔ اس تقریر کے 20 منٹ 44 سیکنڈ پر وہی الفاظ سنائی دیے ہیں جو وائرل ویڈیو میں موجود ہیں۔
ہم نے ویڈیو کی ساخت کا تجزیہ کیا اور پایا کہ وائرل کلپ میں مختلف ویڈیوز کو جوڑ کر ایک نیا تاثر پیدا کیا گیا ہے۔ اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ویڈیو کو جان بوجھ کر ترمیم کیا گیا ہے تاکہ ایک جھوٹا دعویٰ پیش کیا جا سکے۔ تحقیقات کے دوران ہمیں عاپ لیڈر سنجے سنگھ کی اصل ویڈیو سنسد ٹی وی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 3 اپریل 2025 کو اپلوڈ شدہ موصول ہوئی۔ اصل ویڈیو میں سنجے سنگھ وقف بل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں۔ وہ وقف بل کو غیر آئینی بتاتے ہوئے حکومت سے اسے واپس لینے کی اپیل کرتے ہوئے دیکھے جا ستے ہیں۔ سنجے سنگھ نے یہ بیان 3 اپریل 2025 کو دیا تھا۔
اس حوالے سے آل انڈیا ریڈیو نے بھی 4 اپریل 2025 کو خبر شائع کی ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم مودی اور وزیرداخلہ امت شاہ والا کلپ 24 جولائی 2025 کو اپلوڈ شدہ نیوز بز نامی یوٹیوب چینل پر دیکھا جا سکتا ہے۔

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا وائرل ویڈیو ترمیم شدہ ہے۔ عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ نے لوک سبھا میں “آئی لو محمدؐ” کے موضوع پر کبھی تقریر نہیں کی ۔ ویڈیو میں موجود آڈیو دراصل مولانا سلمان اظہری کی تقریر کا حصہ ہے، جسے ویڈیو میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، ویڈیو میں مختلف کلپ جوڑ کر ایک نیا تاثر پیدا کیا گیا ہے۔
سوال 1: کیا عاپ لیڈر سنجے سنگھ نے لوک سبھا میں “آئی لو محمدؐ” پر تقریر کی؟
جواب: نہیں، سنجے سنگھ نے کبھی لوک سبھا میں اس موضوع پر تقریر نہیں کی۔ وائرل ویڈیو میں آڈیو مولانا سلمان اظہری کی تقریر سے لیا گیا ہے۔
سوال 2: وائرل ویڈیو کیوں فرضی ہے؟
جواب: ویڈیو میں مختلف فوٹیجز اور مولانا سلمان اظہری کی آڈیو ملا کر نیا تاثر بنایا گیا ہے، جس سے دعویٰ جھوٹا ثابت ہوتا ہے۔
سوال 3: اصل آڈیو کہاں دستیاب ہے؟
جواب: اصل آڈیو یوٹیوب پر مولانا سلمان اظہری کی تقریر میں دستیاب ہے، خاص طور پر 20منٹ44 سیکنڈ پر وہی الفاظ سنائی دیتے ہیں جو وائرل ویڈیو میں ہیں۔
سوال 4: وائرل ویڈیو کی جانچ کیسے کی گئی؟
جواب: ویڈیو کا بغور مشاہدہ، آڈیو کا موازنہ، اور مختلف فریمز کا تجزیہ کیا گیا تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ ویڈیو ترمیم شدہ اور فرضی ہے۔
Sources
Video published by Sansad TV, News Buzz and Mufti Salman Azhari Official on April, July, Sep 2025
Self Analysis
Report published by Newsonair on 04 Sept 2025
Mohammed Zakariya
November 13, 2025
Mohammed Zakariya
November 12, 2025
Mohammed Zakariya
November 6, 2025