جمعرات, مارچ 28, 2024
جمعرات, مارچ 28, 2024

ہومFact Checkشاہیں باغ کی طرز پر لکھنؤ میں احتجاج کررہی خاتون کو بدنام...

شاہیں باغ کی طرز پر لکھنؤ میں احتجاج کررہی خاتون کو بدنام کرنے کی کوشش!کیا ہے سچ؟ پڑھیئے ہماری پڑتال

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

 دعویٰ

ملک بھر میں سی اے اے کے خلاف احتجاج کررہی خاتون کے تعلق سے لگاتارسوشل میڈیا پر مخالفین کی جانب سے نازیبا الزامات لگائے جارہے ہیں۔لیکن اس کے باوجود مضبوط دل خاتون اپنے احتجاج کو جاری رکھے ہوئی ہیں۔تازہ معاملہ لکھنؤ کے گھنٹہ گھر کا ہے۔اس تعلق سے فیس بک اور ٹویٹر پر تئیس سکینڈ کا ایک ویڈیو شیئر کیاگیا ہے۔جس میں یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہا کہ پانچ سو روپے کے لئے خاتون احتجاج کررہی ہے۔دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ویڈیو میں بول رہی خاتون کا صحیح کہنا ہے کہ پانچ سو روپے میں گدھی بھی گاس نہ ڈالے۔اس ویڈیو کو نکیتا بین نام کے ٹویٹرہینڈل پر ڈالا گیاہے۔اس ٹویٹ کو متعدد لوگوں نے لائک اور شیئر کیا ہے۔

[removed][removed]

 ہماری کھوج

تئیس سکینڈ کے ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ہمیں شک ہوا کہ وائرل ویڈدیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کیا گیا ہے۔پھر ہم نے وائرل ویڈیو اویسم اسکرین شارٹ لیا۔جہاں ہمیں اسکرین پر سفید رنگ میں لکھنؤلائیو لکھا ہوا ملا۔پھر ہم نے فیس بک پر لکھنؤلائیو سرچ کیا۔اس دوران ہمیں وائرل ویڈیو کا پوراحصہ ملا۔جس میں حجاب باندھی سمیرہ نامی خاتون وسیم رضوی کے بیان پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہ رہی ہے کہ رضوی نے دھرنے پر بیٹھی خواتین پر الزام لگایا ہے کہ عورتیں بریانی اور پانچ سو روپے کے لئے اکٹھا ہوئی ہیں۔سمیرہ نے مزید کہا کہ مسلم خاتون لاکھوں روپے کا سالانہ زکاۃ دے دیتی ہے تو بھلا وہ پانچ سو روپے میں یہاں کیوں آئے گی؟  

فیس بک پر ملی جانکاری سے تسل٘ی نہیں ملی تو ہم نے اپنے کھوج میں اضافہ کرتے ہوئے لکھنؤلائیو کے مالک رستم خان سے فون کال پر بات کی۔پھر ہم نے ان سے وائرل ویڈیو کے بارے میں ذکر کیا تو انہوں نے بولا کہ ویڈیو کے ساتھ چھیڑچھاڑ کیا گیا ہے۔اس دوران رستم نے اصلی ویڈیو کا یوٹیوب لنک بھی بھیجا۔جس میں خاتون صاف صاف کرہی ہے کہ وسیم رضوی دھرنے پر بیٹھی خاتون پر گھنونا الزام لگا رہے ہیں۔عورتیں اپنے ملک کے آئین کی حفاظت کے لئے گھربار سب چھوڑ کر کھلے آسمان کے نیچے کپکپاتی ٹھنڈی میں گھنٹہ گھر کے آحاطے میں بیٹھی ہیں۔تاکہ حکومت کالے قانون کو واپس لے لے۔خاتون کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاکھوں روپے زکاۃ ادا کرنے والی خاتون بھلا پانچ سو روپے کے لئے یہاں کیوں آئے گی۔رضوی بی جے پی اور آر ایس ایس کے چٹے بٹے ہیں اسلئے اس طرح کی الفاظ کا استعمال کررہے ہیں۔

نیوزچیکر کی تحقیق میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو کے ساتھ چھیڑچھاڑ کیا گیا ہے۔کیوںکہ بیان دے رہی خاتون نے وسیم رضوی کی جانب سے لگائے گئے الزام کا جواب دے رہی ہے۔ناکہ وہ پانچ سو روپے لینے دینے کی بات کررہی ہے۔   

ٹولس کا استعمال

 ٹویٹر اور فیس بک سرچ

یوٹیوب سرچ

انوڈ سرچ

گرؤنڈ ویریفکیشن

گوگل ریورس امیج سرچ

گوگل کیورڈ سرچ

نتائج:فیک نیوز(جھوٹا دعویٰ)

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

 WhatsApp -:9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular