Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
سوشل میڈیا پر ایک عمارت کی تصویر کو کرناٹک کا شیومندر بتاکر شیئر کیا گیا ہے۔ صارف نے کیپشن میں لکھا ہے کہ “تاج محل تیری اوقات کیا ہے؟ کون کہتا ہے تاج محل عجوبہ ہے۔اصلی عجوبہ تو ہمارے ہندوستان میں شیو مندر مرودیشور مہادیو ہے۔جو کرناٹک کے شمالی کرناڈ میں ہے”۔

سوشل میڈیا پر ایک پرانی اور خوبصورت عمارت کی تصویر خوش شیئر کی جارہی ہے۔یوزرس کا دعویٰ ہے کہ وائرل تصویر میں نظر آرہی عمارت کرناٹک کا شیومندر ہے۔یوزر کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ہندو تہذیب کے ساتھ چھیڑ خوانی کی گئی ہے اور تاج محل کو عجوبہ بتایا اور شیومندر کی اصلیت چھپا دی گئی۔درج ذیل میں وائرل پوسٹ کے آرکائیو موجود ہیں۔
پردیپ کمار شاہ کے ٹویٹ آرکائیو لنک۔
بی جے پی مکیش سنگھل کے فیس بک پوسٹ کاآرکائیو لنک۔
شیئر چیٹ پر اسی تصویر کو جےمہاکال نامی یوزر وائرل تصویر کو شیومندر بتاکر شیئر کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل عمارت کی تصویر کی سچائی جاننے کےلئے ہم نے عمارت کی تصویر کو سب سے پہلے ریورس امیج سرچ کیا۔جہاں ہمیں اسکرین پر “مہابت مقبرہ “لکھا ہوا لنک فراہم ہوا۔

مہارت مقبرہ سے متعلق ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیاتو ہمیں جنگ نیوز ویب سائٹ پر 3اکتوبر 2018 کی ایک خبر ملی۔جس میں وائرل تصویر سے ملتی جلتی ایک تصویر کے ساتھ خبر تھی۔رپورٹ کے مطابق وائرل تصویر گجرات کے جوناگڑھ کی ہے۔اس عمارت کا نام “مہابت مقبرہ” ہے۔اسے منی تاج محل بھی کہتے ہیں۔

مذکورہ تصویر سے واضح ہوچکا کہ وائرل تصویر میں نظرآرہی عمارت مندر نہیں بلکہ مقبرہ ہے۔پھر ہم نے انگلش میں کچھ کیورڈ سرچ کیا ۔اس دوران ہمیں ٹائمس آف انڈیا اور گیٹی امیج پر وائرل تصویر کا اصل ورژن ملا۔جس میں بتایاگیا ہے کہ مہابت مقبرہ جوناگڑھ کی ایک معروف عمارت ہے۔ جس کی تعمیر مہابت خان جی نے انیسویں صدی میں شروع کروائی تھی ۔ جس کے بعد ان کے جانشین بہادر کانجی نے اسکی تعمیر مکمل کروائی۔

نیوزچیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل تصویر میں نظرآرہی خوبصورت عمارت کرناٹک کا شیو مندر نہیں ہے۔بلکہ گجرات کے جوناگڑھ کامہابت مقبرہ ہے ۔جسے تاریخ کی کتابوں میں منی تاج محل بھی بتایا گیا ہے۔
Jang:https://jang.com.pk/news/558868
TOI:https://timesofindia.indiatimes.com/travel/destinations/mahabat-maqbara-the-unsung-architectural-treasure-of-junagadh/as67885570.cms
GettyImage:https://www.gettyimages.in/detail/news-photo/mahabat-makbara-mausoleum-mosque-with-minaret-junagadh-news-photo/1219423457?adppopup=true
وٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Mohammed Zakariya
April 8, 2020
Mohammed Zakariya
March 3, 2020
Mohammed Zakariya
March 13, 2020