Friday, April 25, 2025
اردو

Fact Check

Fact Check: کیا اوکھلا سے کانگریس امیدوار اریبہ خان نے شفا الرحمان کو دی حمایت؟

Written By Mohammed Zakariya, Edited By Chayan Kundu
Feb 7, 2025
banner_image

Claim

دہلی اسمبلی انتخابات کےلئے 5 فروری کو ووٹنگ مکمل ہوگئی ہے، رواں ماہ کی 8 تاریخ کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ اوکھلا اسمبلی سیٹ سے کانگریس امیدوار اریبہ خان اور اے آئی ایم آئی ایم کے شفا الرحمان اور عام آدمی پارٹی کے امیدوار امانت اللہ خان اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ اسی کے پیش نظر ہندی میں ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر خوب شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اے آئی ایم آئی ایم امیدوار شفا الرحمان کو اوکھلا میں کانگریس امیدوار اریبہ خان نے اپنی حمایت دی ہے۔

آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact

ہم نے گوگل پر سب سے پہلے “اوکھلا سے کانگریس امیدوار اریبہ خان کی شفا الرحمان کو حمایت” کیورڈ تلاش کیا، لیکن ایسی کوئی مصدقہ میڈیا رپورٹ موصول نہیں ہوئی جس میں اوکھلا سے کانگریس امیدوار کا اے آئی ایم آئی ایم کو حمایت کرنے کی خبر کا ذکر ہو۔

مزید تحقیقات کرنے پر ہمیں اوکھلا سے کانگریس امیدوار اریبہ خان کے آفیشل ایکس ہینڈل پر 5 فروری 2025 کو شیئر شدہ ایک ویڈیو موصول ہوئی۔ جس میں اریبہ خان یہ کہتی ہوئی سنی جا سکتی ہیں کہ دہلی اوکھلا سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار شفا الرحمان خان کو سیاسی حمایت کی خبر بے بنیاد ہے۔ یہ فرضی خبریں اے آئی ایم آئی ایم کی جانب سے شیئر کی جا رہی ہے جس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ہم نے اے آئی ایم آئی ایم کو کوئی حمایت نہیں دی ہے۔

اس کے علاوہ ایک دوسرے پوسٹ میں کانگریس لیڈر اریبہ خان نے مذکورہ وائرل پوسٹ کو فرضی بتاکر اپنے ایکس ہینڈل پر شیئر کیا ہے۔

Courtesy: X @AribaAsifKhan

مزید تصدیق کے لئے ہم نے اے آئی ایم آئی ایم اترپردیش کے ریاستی جنرل سیکریٹری محمد سلمان سے فون پر رابطہ کیا اور ان سے اریبہ خان کے شفا الرحمان کو حمایت سئے جانے کے دعوے سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے بھی اس دعوے کو فرضی اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ اوکھلا سے کانگریس امیدوار اریبہ خان کا اے آئی ایم آئی ایم امیدوار شفا الرحمان کو حمایت دینے کی خبر فرضی ہے۔

Result: False

Sources
X post by Ariba Asif Khan on 05 Feb 2025
Conversation with State General Secretary of AIMIM Mohammad Salman


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

17,924

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage
cookie

ہماری ویب سائٹ کوکیز استعمال کرتی ہے

ہم کوکیز اور مماثل تکنیکوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ مواد کو شخصی بنایا جا سکے، اشتہار کو ترتیب دی جا سکے، اور بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ 'ٹھیک ہے' پر کلک کرکے یا کوکی ترجیحات میں ایک اختیار کو آن کرنے سے، آپ اس پر متفق ہوتے ہیں، جیسا کہ ہماری کوکی پالیسی میں وضاحت کے طور پر ہوا ہے۔