اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: الیکٹرانک گیم کی ویڈیو کو غزہ میں اسرائیلی فوجی گاڑیوں...

Fact Check: الیکٹرانک گیم کی ویڈیو کو غزہ میں اسرائیلی فوجی گاڑیوں کی تباہی کا بتاکر کیا گیا شیئر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
القسام بریگیڈ کے غزہ میں اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو تباہ کرنے کی ویڈیو۔
Fact
یہ ویڈیو ملٹری الیکٹرانک گیم کی ہے۔

دو نومبر کو شائع ہونے والی ہندوستان ٹائمس کی ایک رپورٹ کے مطابق حماس کی القسام بریگیڈس نے اسرائیلی ٹینکوں پر حملے کی ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ لیکن ہندوستان ٹائمس نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ البتہ سوشل میڈیا پر اسی واقعے سے منسوب کرکے ایک ویڈیو خوب شیئر کی جارہی ہے۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ویران میدان میں ٹینکوں پر حملے ہو رہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو القسام بریگیڈ کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو تباہ کرنے کی ہے۔

یہ ویڈیو القسام بریگیڈ کے غزہ میں اسرائیلی فوجی گاڑیوں کی تباہی کرنے کی نہیں ہے۔
Courtesy: Facebook/Sabir Ullah Wazir

Fact Check/Verification

القسام بریگیڈ کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو تباہ کرنے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے سبھی سرچ انجن ٹول کی مدد سے تلاشا۔ لیکن ہمیں وائرل ویڈیو سے متعلق ایسی کوئی رپورٹس نہیں ملیں، جس سے واضح ہو سکے کہ ویڈیو کہاں کی ہے۔ تاہم گزشتہ دنوں ورچوئل گیم آرما کی بھی متعدد ویڈیوز اصل سمجھ کر کافی شیئر کی گئی تھیں۔ اسی لئے ہم نے ریورس امیج کے ساتھ “گیم ویڈیو، آرما، اسرائیل، حماس” کیورڈ سرچ کیا۔

تب ہمیں ‘پی آر او، ایل آر آر‘ نامی انڈونیشیائی یوٹیوب چینل پر 24 اکتوبر 2023 کو 11 منٹ 28 سیکینڈ پر مشتمل ایک ویڈیو موصول ہوئی۔ ہم نے جب ویڈیو کو غور سے دیکھا تو وائرل ویڈیو کے کچھ مناظر ویڈیو کے ابتدا میں نظر آئے اور کچھ 2 منٹ کے بعد۔ جس سے پتا چلا کہ وائرل ویڈیو اسی کا حصہ ہے۔

Courtesy: YouTube/ PRO LRR

ویڈیو کے ڈسکرپشن میں دی گئی معلومات سے بھی واضح ہوا کہ یہ ویڈیو محض ایک ورچوئل گیم سمولیشن ہے۔ اس میں آرما گیم پلے ویڈیو کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ ویڈیو بوہیمیا انٹیریکٹیو اے ایس کنٹنٹ کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں آرما پلیٹ فارم کے ایکس ہینڈل پر شائع کردہ ایک بیان بھی ملا۔ جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ آرما 3 کی مختلف فوٹیج کو حالیہ اسرائیل حماس تنازع سے جوڑ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی ایسا نہ کرنے کی وارننگ بھی دی گئی ہے اور اسی ٹویٹ میں موجود ایک آرٹیکل میں گیم ویڈیو اور اصل ویڈیو میں تفریق کرنے کے لئے کچھ ٹپس بھی دیئے گئے ہیں۔

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے واضح ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو حماس کی القسام بریگیڈز کی جانب سے اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو تباہ کرنے کی نہیں ہے بلکہ یہ ایک ورچوئل گیم سمولیشن ہے۔

Result- False

Sources
Orignal Videos published by PRO LRR on 24 Oct 2023.
Tweet by Arma Platform on 10 Oct 2023.


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular