Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
اسدالدین اویسی مندر میں ہنومان جی کی آرتی کر رہے ہیں۔
یہ ویڈیو اصلی نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ ہے۔
سوشل میڈیا پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی کی 16 سیکنڈ کی ایک ویڈیو تیزی سے گردش کر رہی ہے۔ ویڈیو ہندی متن کے ساتھ مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کی جا رہی ہے، جس میں اویسی کو ہندوؤں کے بھگوان ہنومان جی کی آرتی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں پُجاری مسکراتے نظر آتے ہیں اور وہاں موجود لوگ ہاتھ جوڑے مجسمے کے سامنے کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔ صارفین اس ویڈیو کو حقیقت سمجھ کر شیئر کر رہے ہیں۔
ایکس صارف نے ویڈیو کے ساتھ طنز کرتے ہوئے ہندی متن کے ساتھ لکھا ہے ” 15 منٹ والے 15 منٹ تک آرتی کرتے پائے گئے، ایسا لگتا ہے کہ وہ اپنے آباؤ اجداد کا پتا لگ چکا ہے”۔

آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔
سب سے پہلے ہم نے گوگل پر مندر میں اسدالدین اویسی کے آرتی والی وائرل ویڈیو سے متعلق متعدد کیورڈز سرچ کئے، لیکن کوئی ایسی معتبر خبر یا رپورٹ نہیں ملی جس میں اویسی کے مندر میں آرتی کرنے کا ذکر ہو۔ اگر ایسا کوئی حقیقی واقعہ ہوتا تو یقیناً میڈیا میں نمایاں طور پر رپورٹ ہوتا۔
اس کے بعد ہم نے ویڈیو کا فریم بہ فریم باریک بینی سے تجزیہ کیا۔ اس دوران کئی شواہد ملے جن سے اس کے مصنوعی ہونے کی تصدیق ہوتی ہے۔ مندر کے ایک دیوار پر “ہَننُومان میدر” جیسا غلط اور بے معنی الفاظ بورڈ پر دکھائی دیتا ہے۔ ویڈیو میں لوگوں کے چہرے جامد، تاثرات غیر فطری اور حرکات مشینی طرز کی دکھائی دیتی ہیں۔ ایک فریم میں پجاری کا ہاتھ کپڑے میں ضم ہوتا ہوا دکھتا ہے جو واضح اے آئی گلچ ہے۔

مزید تصدیق کے لئے ہم نے ویڈیو کے فریمز کو مختلف اے آئی ڈیٹیکشن ٹولز کی مدد سے پرکھا، جن میں ہائیو ماڈریشن ٹول نے اسے 99۔9 فیصد امکانات کے ساتھ اے آئی یا ڈیپ فیک ظاہر کیا ہے۔ سائٹ انجن نے بھی دو فریموں کے تجزیے میں 87 فیصد امکان ظاہر کیا کہ ویڈیو مصنوعی ہے، جبکہ واز اِٹ اے آئی نے ایک فریم کو واضح طور پر اے آئی سے تیار شدہ بتایا۔


مزید یہ کہ ویڈیو کے دائیں جانب کونے میں جےمنائی(گوگل اے آئی ماڈل) کا لوگو بھی دکھائی دیا، جو اپنے آپ میں اس بات کا اشارہ ہے کہ ویڈیو اے آئی سے تیار ہوئی ہے۔ بعد ازاں جےمنائی چیٹ بوٹ نے بھی تصدیق کی کہ یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کردہ ہے۔

نیوز چیکر کی تحقیق سے یہ واضح ہو گیا کہ اے آئی ایم آئی ایم کے قومی صدر اسدالدین اویسی کی ہنومان جی کی آرتی کرتی ہوئی وائرل ویڈیو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے بنائی گئی ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
Sources
Self Analysis
Hive Modration tool
Was It AI tool
Sightengine AI tool
Video Analysis by Gemini
Mohammed Zakariya
October 8, 2025
Mohammed Zakariya
October 9, 2025
Mohammed Zakariya
October 7, 2025