Fact Check
زمین پر نظر آ رہی بھارتی فوجیوں کی لاشوں کا یہ منظر پرانا ہے
Claim
بھارت اور پاکستان تنازعہ کے بیچ سوشل میڈیا پر زمین پر نظر آ رہی بھارتی فوجیوں کی لاشوں کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ ویڈیو کے ساتھ صارفین نے لکھا ہے “شاہپور تھری پوسٹ (نیزاپیر سیکٹر کے سامنے) پر بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان۔ رپورٹ کے مطابق یہ کاروائی پاکستان میں بھارتی جارحیت اور شہریوں کو نشانہ بنانے کے ردعمل میں کی گئی”۔

آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
Fact
ہم نے فوجیوں کی لاشوں کی ویڈیو کے ایک فریم کو سب سے پہلے گوگل ین ڈیکس پر تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں سائرہ راجپوت نامی ایکس ہینڈل ر 20 اکتوبر 2019 کو شیئر شدہ ایک پوسٹ موصول ہوا۔ جس میں ہوبہو ویڈیو کے ایک فریم کو دیکھا جا سکتا ہے۔ لہذا یہاں یہ واضح ہوچکا کہ وائرل ویڈیو پرانی ہے۔

مزید تحقیقات کے دوران ہمیں وائرل تصویر کے ساتھ گجراتی زبان میں شائع ون انڈیا کی ایک رپورٹ ملی۔ جسے 11 مئی 2014 کو شائع کیا گیا تھا۔ اس رپورٹ کے مطابق نکسلیوں نے مہاراشٹر کے گڈچرولی میں بارودی دھماکہ کیا۔ جس میں سات پولس اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والے سبھی سکیورٹی اہلکار مہاراشٹر کی خصوصی سی-60 اینٹی نکسل ایکسپیڈیشنری فورس کے ساتھ تھے۔

اس حملے سے متعلق 11 مئی 2014 کو شائع ہونے والی آج تک کی رپورٹ یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے زخمی پائلٹ کی یہ ویڈیو 6 برس پرانی ہے
اس طرح آن لائن ملنے والے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ یہ تصویر بھارتی فوج پر پاکستان کی جانب سے شاہپور تھری پوسٹ پر کئے گئے حملے کی نہیں بلکہ مئی 2014 میں مہاراشٹر میں نکسلیوں کی جانب سے پولس اہلکاروں پر کئے حملے کی ہے۔
Sources
X post by @Saira0112 on 20 Oct 2019
Reports published by One India and Aajtak on May 2014