Fact Check
بنگلہ دیش کی پرانی ویڈیو کو آسام میں عوام کا فوج کے خلاف بغاوت کا بتاکر کیا گیا شیئر

Claim
بھارتی ریاست آسام میں عوام کا فوج کے خلاف بغاوت کا منظر۔
Fact
ویڈیو پرانی اور بنگلہ دیش کا ہے۔
بھارت-پاکستان تنازعہ کے بعد سوشل میڈیا پر فرضی خبروں کا بازار گرم ہے۔ اسی تناظر میں پاکستانی صارفین کی جانب سے آسام میں عوام کا فوج کے خلاف بغاوت کا بتاکر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ اس ویڈیو میں کافی تعداد میں لوگ سڑک پر بھاگتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ان میں سے جو جان بچاکر بھاگ رہے ہیں وہ ایک مخصوص یونیفارم میں دکھائی دے رہے ہیں اور باقی افراد انہیں دوڑاتے ہوئے اور مارتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
فیس بک، ایکس اور انسٹاگرام صارفین نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “انڈیا کے صوبہ آسام کے شہر گوہاٹی میں عوام نے فوج کے خلاف بغاوت کر دی”۔



آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔
Fact Check/Verification
آسام کے شہر گوہاٹی میں عوام کی جانب سے فوج کے خلاف بغاوت کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کے کیفریم کو گوگل لینس پر سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں محمد عالمین نام کے فیس بک پروفائل پر 29 اگست 2024 کو شیئر شدہ ہوبہو ویڈیو کا 2 منٹ 14 سیکنڈ پر مشتمل ایک طویل ورژن ملا۔ جس کے ساتھ بنگلہ زبان میں کیپشن موجود تھا۔ جس کا ترجمہ ہے “آپ انصار کو سیلاب سے متاثرہ لوگوں پر ان کے تمام مصائب کے درمیان اترتے ہوئے دیکھتے ہیں”۔
مزید سرچ کے دوران یہی ویڈو ہمیں کیرانیہاٹ، ستکانیہ، چٹوگرام نامی فیس بک پیج پر بھی موصول ہوئی۔ اس پوسٹ کو بھی 26 اگست 2024 کو شیئر کیا گیا تھا اور اس میں بھی بنگلہ زبان میں کیپشن موجود تھا، جس کا ترجمہ ہے “انصار کے ارکان سیکرٹریٹ سے کیسے فرار ہو گئے”۔

مزید غور کرنے پر ہم نے پایا کہ وائرل ویڈیو و وائرل ویڈیو میں نیوز24ایچ ڈی کا لوگو نظر آ رہا ہے۔ یہاں سے ایک کڑی جوڑتے ہوئے ہم نے نیوز24 کے آفیشل یوٹیوب چینل کو کھنگالا۔ اس دوران ہمیں وہاں وائرل ویڈیو کا ایک طویل ورژن فراہم ہوا، جسے 26 اگست 2024 کو اپلوڈ کیا گیا تھا۔ ویڈیو کے شروع میں ہی فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کی گئی ویڈیو کے ہوبہو مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق بھی یہ ویڈیو انصار کے ارکان کی سیکرٹریٹ سے بھاگنے کی ہے۔

اس حوالے سے گزشتہ سال شائع ڈھاکہ ٹریبیون و فرسٹ پوسٹ کی رپورٹ پڑھی جا سکتی ہیں۔
کیا واقعی آسام میں فوج کے خلاف بغاوت ہوئی ہے؟
مزید تصدیق کے لئے ہم نے “آسام کے گوہاٹی میں عوام نے کی فوج کے خلاف بغاوت” کیورڈ سرچ کیا تاکہ پتا لگایا جا سکے کہ آیا ایسا کوئی واقعہ اصل میں پیش آیا ہے یا نہیں؟ لیکن سرچ کے دوران ہمیں اس حوالے سے ایسی کوئی بھی خبر یا معلومات فراہم نہیں ہو سکیں
Conclusion
لہٰذا ہماری تحقیقات سے واضح ہوتا ہے کہ اگست 2024 میں بنگلہ دیش میں انصارگروپ اور طالب علموں کے مابین ہوئی جھڑپ کی ویڈیو کو فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔
Sources
Facebook post by Md Alamin and Keranihat2021 on Aug 2024
Video published by YouTube channel News24HD on 26Aug 2024
Reports published by DhakaTribune on 26 Aug 2024