اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkسوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ڈانس کررہا شخص بلاول بھٹو نہیں...

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ڈانس کررہا شخص بلاول بھٹو نہیں مہروز بیگ ہے

گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر پاکستانی کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو ٹرؤل کیا جارہا ہے اور صارفین بلاول سے متعلق طرح طرح کے کمنٹس کررہے ہیں۔

دراصل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں ایک لڑکی کے ساتھ ایک شخص ڈانس کررہا ہے اور دعویٰ کیا کیا جارہا ہےکہ یہ پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو ہیں۔ اس کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین نے بلاول بھٹو کو ٹرال کرنا شروع کیا۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی ایک مداح ڈاکٹر فاطمہ نے اپنے ویری فائڈ ٹویٹر ہینڈل پر یہ ویڈیو شیئر کی ہے اور کیپشن میں لکھا ہے کہ ‘لگتا ہے بلاول کشمیر لے کر چھوڑے گا’۔

اسی طرح سے دیگر صارفین نے اس ویڈیو کو شیئر کرکے یہی دعویٰ کیا ہے کہ ویڈیو میں لڑکی کے ساتھ ڈانس کررہا شخص پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو ہے۔ جن کا لنک آپ یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

Fact Check/ Verification

نیوز چیکر نے اس ویڈیو کی تحقیقات کرنے کے سلسلے میں اس ڈانس ویڈیو سے متعلق بلاول بھٹو کے نام کے ساتھ گوگل سرچ کیا۔ سرچ کے دوران ہمیں اکنامکِ ٹائمز کی ایک رپورٹ ملی، جس میں لکھا گیا ہے کہ ویڈیو میں ڈانس کرتے ہوئے پاکستان کے کراچی سے تعلق رکھنے والے مہروز بیگ کو پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو سمجھا جارہا ہے۔ یہاں یہ بات صاف ہوئی کہ ویڈیو میں نظر آرہا شخص بلاول بھٹو نہیں ہے۔

پاکستانی وزیر خارجہ
Courtesy: Screengrab from Economic Times

اس کے بعد ہم نے مہروز بیک ڈانس کیورڈ سرچ کیا، جہاں ہمیں مہروز بیگ نامی ڈانسر کا انسٹا گرام اکاونٹ ملا، جہاں اس ویڈیو کو شیئر کیا گیا ہے۔

Instagram will load in the frontend.

مہروز کے ساتھ ڈانس کررہی لڑکی انایا خان نے بھی اپنے انسٹا ہنڈل پر یہ ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ یہ ان مہروز بیگ کی ساتھ ڈانس کی ویڈیو ہے۔ اس سے صاف ہوا کہ ویڈیو میں نظر آرہا شخص مہروز بیگ ہے۔

Conclusion

اس نیوز چیکر کی تحقیقات میں ثابت ہوا کہ ویڈیو میں ڈانس کررہا شخص پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نہیں بلکہ مہروز بیگ ہے، جن کی شکل بلاول بھٹو سے ملتی ہے۔

Result: False

Our Sources

Report by Economic Times
Instagram video by inayakhan0fficial


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044

Most Popular