Claim
ڈونالڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں بلاول بھٹو بھی نظر آئے۔
Fact
ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں بلاول بھٹو کی شرکت والی تصویر ترمیم شدہ ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 20 جنوری کو ڈونالڈ ٹرمپ نے 47ویں امریکی صدر کے طور پر حلف اٹھایا۔ جس میں دنیا بھر کے لیڈران و معروف تاجر شامل ہوئے۔ اب اسی حلف برداری تقریب کی ایک تصویر سوشل میڈیا صارفین خوب شیئر کر رہے ہیں۔ جس میں ڈونالڈ ٹرمپ کی محفل میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو زرداری نظر آرہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ بلاول بھٹو ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں موجود تھے، جس کی یہ تصویر ہے۔
ایکس صارف نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “بلاول بھی نظر ا گئے ہیں ٹرمپ کی حلف برداری پر۔
“۔


Fact Check/Verification
ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں نظر آنے والے بلاول بھٹو کی وائرل تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 20 جنوری 2025 کو شائع ہونے والی وائس آف امریکہ کی ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ جس میں ہمیں ڈونالڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب کی کئی تصاویر موصول ہوئیں، جن میں مذکورہ وائرل تصویر کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ البتہ اس تصویر میں بلاول بھٹو جس جگہ پر نظر آرہے ہیں وہاں دراصل ایلون مسک کی تصویر تھی، جسے ایڈٹ کیا گیا ہے۔

مزید تحقیقات کے دوران ہمیں ہوبہو تصویر اے بی سی نیوز ویب سائٹ پر بھی موصول ہوئی۔ جس کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ کی یہ تصویر 20 جنوری 2025 کو واشنگٹن ڈی سی کے یو ایس کیپیٹل روٹونڈا میں 47 ویں امریکی صدر کے طور پر حلف اٹھانے کی ہے۔

پھر ہم نے گوگل پر “بلاول بھٹو زرداری نے ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی” کیورڈ تلاشا۔ اس دوران ہمیں پاکستان کی معروف نیوز ویب سائٹ جیو اردو پر شائع ہونے والی 21 جنوری کی ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ “بلاول بھٹو ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد میں موجود تھے”۔
یہ بھی پڑھیں: منہ سے آگ اگلنے والے پرندے کی کیا ہے پوری حقیقت؟ یہاں پڑھیں
Conclusion
لہٰذا آن لائن ملنے والے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں بلاول بھٹو کی شرکت کی خبر فرضی ہے اور ان کی یہ تصویر ایلون مسک کی تصویر پر چسپاں کرکے شیئر کی جا رہا ہے۔
Result: Altered Image
Sources
Image found with VOA on 21 Jan 2025
Image found with ABC News on 20 Jan 2025
Reort published by Geo news on 21 jan 2025
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔