اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: کیا ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ کرنے والے تھامس میتھیو کروکس...

Fact Check: کیا ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ کرنے والے تھامس میتھیو کروکس کی ہے یہ ویڈیو؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
ویڈیو میں نظر آرہا فرد ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ کرنے والا تھامس میتھیو کروکس ہے۔
Fact
یہ ایک مزاحیہ ویڈیو ہے، جسے جیوگیزنگ نامی ٹرول ایکس اکاؤنٹ سے بنایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں نظر آنے والے شخص کے سلسلے میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ امریکہ کے پینسلوینیا میں ایک ریلی کے دوران سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ کرنے والا تھامس میتھیو کروکس ہے۔

اس حوالے سے ہندی میں 15 جولائی کو فیکٹ چیک کیا جا چکا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ حالیہ دنوں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر امریکہ کے شہر پینسلوینیا میں دوران ریلی حملہ ہوا۔ اس حملے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے کان زخمی ہوگئے۔ جس کے فوراً بعد امریکی سیکرٹ سروس کے ایجنٹوں نے ٹرمپ کو حفاظتی حصار میں لیا اور انہیں فوراً اسٹیج سے اتار کر گاڑی تک لے گئے۔ جس کے بعد امریکی ایجنسی ایف بی آئی کے بیان میں کہا گیا کہ ٹرمپ پر گولی چلانے والے شخص کی شناخت 20 سالہ تھامس میتھیو کروکس کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ سیکرٹ سروس کے کمیونیکیشن چیف انتھونی گوگلیانی نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے حملہ کرنے والے شوٹر کو ہلاک کر دیا ہے۔

جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک شخص کی ویڈیو اور تصویر خوب شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں وہ گاڑی میں بیٹھا ہوا نظر آرہا ہے اور انگریزی میں کہہ رہا ہے، “میرا نام تھامس میتھیو کروکس ہے۔ میں ریپبلکن سے نفرت کرتا ہوں۔ میں ٹرمپ سے نفرت کرتا ہوں۔” اس کے بعد وہ طنزیہ انداز میں کہتا ہے کہ آپ نے غلط انسان کو پکڑ لیا ہے”۔

ویڈیو کے ساتھ ایک صارف نے کیپشن میں لکھا ہے “ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے حملہ آور تھامس میتھیو کروکس کی ویڈیو، میں ریپبلکنز سے نفرت کرتا ہوں میں ٹرمپ سے نفرت کرتا ہوں “۔

ویڈیو میں نظر آرہا فرد ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ کرنے والا تھامس میتھیو کروکس ہے۔
Courtesy: X@taimoorkhan888

آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check/Verification

وائرل ویڈیو کے چند فریم کو نیوز چیکر نے سب سے پہلے ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں یہی ویڈیو 14 جولائی 2024 کو اشٹون فوربس نامی ایکس ہینڈل پر موصول ہوئی۔

Courtesy: X/JustXAshton

ویڈیو کے ساتھ موجود کیپشن میں ایکس ہینڈل جیوگیزنگ کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے “مجھے نہیں پتا ہے کہ یہ لڑکا تھامس میتھیو کروکس ہے یا نہیں، لیکن بظاہر یہ جیوگیزنگ ہے اور اس نے یہ دکھاوا کرنے کی کوشش کی ہے کہ جیسے وہی شوٹر ہو”۔

اس کے بعد جب ہم نے مذکورہ جیوگیزنگ ہینڈل کو تلاشا تو ہمیں اس طرح کا کوئی ٹویٹ دیکھنے کو نہیں ملا۔

Courtesy: X/jewgazing

جب ہم نے مذکورہ ہینڈل کے آرکائیوز کو تلاشا تو ہمیں دو آرکائیوز ملے۔ پہلا آرکائیو میں 14 جولائی 2024 کو 2 بجکر 32 منٹ پر ٹویٹ کی گئی ایک تصویر موجود تھی جو وائرل ویڈیو سے ملتی جلتی تھی۔

Courtesy: X/Poopy_Tool_Fan

اس کے علاوہ دوسرے آرکائیو میں ایک ویڈیو موجود تھی، جسے 14 جون 2024 کو 4:30 منٹ پر شیئر کیا گیا تھا۔

Courtesy: X/Poopy_Tool_Fan

اس کے علاوہ، ہمیں مذکورہ پروفائل کے بارے میں کوئی خاص معلومات حاصل نہیں ہوئی۔ لہٰذا ہم نے اپنی تحقیقات کو مزید آگے بڑھایا اور جیوگیزنگ ہینڈل کو کھنگالا تو ہمیں ایک ٹرول نامی ایکس اکاؤنٹ @11کیوٹیی1 سے کیا گیا ایک ٹویٹ ملا۔ جس میں مذکورہ ہینڈل کا ذکر تھا۔ جب ہم نے ایکس کی موبائل ایپلیکیشن میں مذکورہ ہینڈل کو کھولا تو ہمیں ایک اور اکاؤنٹ موصول ہوا جس کا ہینڈل @پوپی-ٹول-فین تھا۔

Courtesy: X/Poopy_Tool_Fan

اس کے علاوہ ہمیں @پوپی-ٹول-فین ہینڈل پر اسی طرح کی کئی ٹویٹس ملے، جن میں @جیوگیزنگ ہینڈل کا ذکر تھا۔ لیکن جب بھی ہم نے اسے کھولا تو ہمیں @پوپی-ٹول-فین ہینڈل ہی ملا۔ جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جو اکاؤنٹ پہلے @جیوگیزنگ کے نام سے چل رہا تھا، اس نے ہی اپنا ایکس ہینڈل @پوپی-ٹول-فین میں تبدیل کر لیا ہے۔

کون ہے سابق صدر ٹرمپ پر حملہ کرنے والا تھامس میتھیو کروکس؟

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر گولی چلانے والے شخص کی شناخت 20 سالہ تھامس میتھیو کروکس کے نام سے ہوئی ہے۔ کروکس پینسلوینیا کے بیتھل پارک کا رہائشی تھا۔ بیتھل پارک وہ قصبہ ہے جہاں پینسلوینیا میں ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ کیا گیا تھا۔ تھامس میتھیو کروکس ڈونلڈ ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کا رجسٹرڈ ووٹر تھا۔ جانچ ایجنسی نے بیتھل پارک میں رہنے والے کروکس کے اہل خانہ سے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ اس کے علاوہ کروکس کی دو سال پرانی تصویر بھی رپورٹ میں موجود ہے، جو ان کی ایئر بُک سے لی گئی ہے۔

Courtesy: BBC

Conclusion

ہماری تحقیقات میں ملنے والے شواہد سے واضح ہوا کہ وائرل ویڈیو کو جیوگیزنگ نامی ٹرول ایکس ہینڈل سے شیئر کیا گئا تھا اور یہ اکاؤنٹ فی الحال ٹویٹس بھی پوسٹ کر رہا ہے۔

Result: False

Sources
Archive Tweets of @jewgazing handle
Several Tweets of @Poopy_Tool_Fan handle


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular