جمعہ, مارچ 29, 2024
جمعہ, مارچ 29, 2024

ہومFact CheckFact Check: بلاول بھٹو نے کہا امیر کو زیادہ امیر بناو تو...

Fact Check: بلاول بھٹو نے کہا امیر کو زیادہ امیر بناو تو معیشت کو فائدہ ہوگا؟

Claim

امیر کو زیادہ امیر بنائیں گے تو وہ زیادہ لوگوں کو روزگار دے گا اور معیشت کا فائدہ ہوگا

Fact
وائرل ویڈیو بلاول بھٹو کی آدھے گھنٹے کی تقریر کا حصہ ہے، جہاں وہ ان الفاظ کا مثال کے طور پر استعمال کرتے ہیں

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ ‘امیر کو آپ امیر بنائیں گے تو پھر وہ شائد زیادہ لوگوں کو روزگار دے گا’۔ اس ویڈیو پر بلاول بھٹو کو سوشل میڈیا صارِفین کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ایک فیس بُک صارفِ نے اس بلاول بھٹو کی ویڈیو کو شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا: “امیر کو زیادہ امیر بنائیں گے تو وہ زیادہ لوگوں کو روزگار دلوائیں گے، پھر ہماری معیشت ٹھیک ہو جائے گی۔ معیشت دان جناب بلاول بھٹو زرداری آکھو سبحان اللّٰه۔ یہی تو ہوتا آرہا ہے پاکستان میں پچھلے 75 برسوں سے امیر مزید امیر اور غریب غریب تر پھر معیشت کا یہ حال کیوں؟”۔

اسی طرح سے متعدد صارِفین نے اس ویڈیو کو شیئر کیا ہے اور بلاول بھٹو کی ویڈیو شیئر کرکے اُن پر تنقید کی ہے۔ پوسٹس کا لنک آپ یہاں، یہاں، یہاں، یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

ٹویٹر پر بھی بلاول بھٹو کی ویڈیو کو شیئر کرکے اُن کے بیان پر ننقید کی جارہی ہے۔

Fact Check/ Verification

نیوز چیکر نے اس ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے ویڈیو کو کیفریمز میں تقسیم کیا اور کیفریمز کو ریورس امیج سرچ کیا لیکن ہمیں اطمنان بخش نتائج نہیں ملے۔

اس کے بعد ہم نے گوگل پر ‘بلاول بھٹو اسپیچ’ کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں ان کی حال ہی میں کی گئی ایک تقریر کی ویڈیو کے متعدد لنک ملے۔

پاکستان کے معروف میڈیا ادارے اے آر وائی نیوز کے یوٹیوب چینل کے لنک پر کلک کرکے ہمیں بلاول بھٹو کی 26 منٹ تقریر کی مکمل ویڈیو ملی۔ تقریباً 7 منٹ کے اختتام پر بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ ‘دنیا میں کئی ایسی سیاسی جماعتیں جو سوچتے ہیں کہ امیر کو زیادہ امیر بنائیں تاکہ وہ لوگوں کو روزگار دے گا اور پورا معیشت کو فائدہ ہوگا۔ لیکن امیروں کی تعداد ملک میں کم ہوتی ہے وہ جتنے بھی لوگوں کو روزگار دیں یا اپنا کاروبار بڑھائیں لیکن اس سے ملک کو فائدہ نہیں ہوتا ہے’۔

بلاول بھٹو کی ویڈیو
Courtesy: Screengrab from ARY News

اس سے معلوم ہوا کہ دراصل بلاول بھٹو غریبوں کے لیے ‘بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ’ (بی ایس پی) نامی ایک پروگرام میں امیروں کے حق میں نہیں بلکہ امیروں کے مخالف بات کررہے تھے اور اسی ویڈیو میں سے تھوڑا سا حصہ کاٹ کر سوشل میڈیا پر وائرل کیا جارہا ہے۔

بلاول اسپیچ بی ایس پی یوٹیوب پر سرچ کرنے پر ہمیں یہی بلاول بھٹو کی ویڈیو متعدد یوٹیوب چینلز پر ملی، جس میں بتایا گیا ہے بلاول بھٹو بی ایس پی پر منعقدہ ایک کانفرنس میں بھلاول بھٹو نے تقریر کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل بلاول بھٹو ویڈیو کا مکمل ویڈیو آپ یہاں، یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

Courtesy: Screengrab from SAMAA TV

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات میں ثابت ہوا کہ بلاول بھٹو کی آدھے گھنٹے کی تقریر کا ایک حصہ کاٹ کر وائرل کیا جارہا ہے، جبکہ وہ مکمل پروگرام میں وہ ان الفاظ کو مثال کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔

Result: False

Our Sources

YouTube video by ARY News
YouTube video by Samaa TV


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular