اتوار, اپریل 28, 2024
اتوار, اپریل 28, 2024

ہومFact Checkبائیک سوار کی پٹائی کی یہ ویڈیو بھارت کی نہیں بلکہ برازیل...

بائیک سوار کی پٹائی کی یہ ویڈیو بھارت کی نہیں بلکہ برازیل کی ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

بائیک سوار کی پٹائی کی ایک سی سی ٹی وی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بھارت کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ایک جوڑے کے پیچھے پیچھے بائیک سوار آ تا ہے اور تھوڑی دیر ان سے گفتگو کرتا ہے، پھر بائیک سوار اس جوڑے کو بندوق نما ہتھیار دکھانے کی کوشش کرتا ہے، تبھی وہ دنوں اسے بائیک سے گراکر ہیلمٹ اور لات گھوسوں سے اس کی خوب پٹائی کرتے ہیں۔ دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو بھارت کی ہے، جہاں میاں بیوی نے عقلمندی سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو پر قابو پالیا۔

بائیک سوار کی پٹائی کی یہ ویڈیو بھارت کا نہیں ہے بلکہ برازیل کا ہے
Courtesy: Twitter @ShahidM98387558

فیس بک پر مذکورہ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “یہ ویڈیو انڈیا کی ہے جہاں پر میاں بیوی نے موٹر سائیکل سوار ڈاکو کو قابو کرکے اسکا کیا حال کردیا ویری گڈ”۔

بائیک سوار کی پٹائی کی یہ ویڈیو بھارت کا نہیں ہے بلکہ برازیل کا ہے
Courtesy:FB/My dream

Fact Check/Verification

بائیک سوار کی پٹائی کی وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں اسکرین پر 5 جولائی 2022 کو شائع شدہ امریکن پوسٹ اور بٹچوٹے نامی نیوز ویب سائٹ پر وائرل ویڈیو سے متعلق رپورٹس ملی۔ جس میں اس ویڈیو کو برازیل کا بتایا گیا ہے۔ وہیں ویڈیو میں جس بائیک سوار کی پٹائی کی جا رہی اسے چور بتایا گیا ہے اور جو پیٹ رہے ہیں انہیں ڈاکٹر بتایا گیا ہے۔

Courtesy: American post.news

مزید سرچ کے دوران ہمیں ڈیلی میل پر بھی 5 جولائی 2022 کو شائع شدہ وائرل ویڈیو کے حوالے سے وضاحتی رپورٹ موصول ہوئی۔ اس رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ برازیل کے شہر ساؤ پولو کا ہے، جہاں ایک ڈاکٹر میاں بیوی چہل قدمی کر رہے تھے کہ تبھی ایک موٹر سائیکل سوار آدمی ان کے پاس پہنچا اور ان سے کچھ کہنے لگا۔ اسی دوران اس نے اپنی جیکٹ میں ہاتھ ڈال کر ایک نقلی بندوق نکالی اور ان میاں بیوی کو ڈرا کر انہیں لوٹنے کی کوشش کی کہ تبھی ان دونوں میاں بیوی نے بہادری دکھاتے ہوئے اس آدمی کو پکڑ لیا اور موٹر سائیکل سے گرا کر اس کی پٹائی کی۔ یہ پورا حادثہ عمارت کے سرویلانس کیمرے میں قید ہو گیا جس کے بعد یہ ویڈیو وائرل ہو گئی۔ یہاں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ بعد میں اس آدمی کو پولس کے ذریعے اسپتال اور پھر لوکل جیل بھی لے جایا گیا۔

Courtesy:Dailymail.com

یہ بھی پڑھیں: کیا مکہ مکرمہ میں نابینا شخص کی لوٹی بینائی کی ہے یہ ویڈیو؟ وائرل دعوے کا پڑھیئے سچ

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ بائیک سوار کی پٹائی کی یہ ویڈیو بھارت کی نہیں ہے بلکہ برازیل کے ساؤ پولو شہر کی ہے۔ جہاں چہل قدمی کر رہے ڈاکٹر میاں بیوی کو موٹر سائیکل سوار چور نے لوٹنے کی کوشش کی تھی۔ جس کے بعد الٹا ان دنوں نے چور پر حملہ بول دیا۔

Result: False

Our Sources

Media Report Published by American Post on 05 july 2022
Media Report Published by Bitchute.com on 05 july 2022
Media Report Published by Daily Mail.com on 05 july 2022

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular