Monday, March 17, 2025
اردو

Fact Check

کیا برازیل فٹبال ٹیم پر وطن واپسی کے دوران پتھراؤ ہوا؟ جانیں سچ

Written By Mohammed Zakariya
Dec 13, 2022
banner_image

ہرے رنگ کی بس پر لوگوں کے پتھراؤ کرنے کی ایک ویڈِیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔ دعویٰ ہے کہ “قطر فیفا ورلڈکپ میں برازیل کی فٹبال ٹیم کی کروشیا سے شکست کے بعد وطن واپسی، جہاں ان کی گاڑی پر وہاں کی عوام نے پتھراؤ کیا”۔ ویڈیو کے کیپشن میں ایک فیس بک صارف نے لکھا ہے کہ “برازیلی فٹ بال ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال”۔

برازیل کی فٹبال ٹیم کے وطن واپسی پر ہوئے حملے کی نہیں ہے یہ ویڈیو۔
Courtesy:FB/Quami safeer swabi official

کچھ فیس بک اور ٹویٹر صارفین اس ویڈیو کو مزاحیہ کیپشن کے ساتھ بھی شیئر کر رہے ہیں۔

Fact Check/Verification

برازیل کی فٹبال ٹیم پر وطن واپسی پر ہوئے حملے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کو ہم نے انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 27 مارچ 2018 کو انا پولو لیما نام کے ویری فائڈ فیس بک پیج پر پُرتغالی کیپشن کے ساتھ شیئر شدہ وہی ویڈیو ملی، جسے ان دنوں قطر فیفا ورلڈ کپ 2022 سے منسوب کرکے شیئر کیا جارہا ہے۔ انا پولو لیما کے پوسٹ میں دیئے گئے کیپشن کو جب ہم نے گوگل ٹرانسلیٹ کیا تو معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو کیٹریننس میں لولا نام کے شخص کی بس پر ہوئے حملے کی ہے۔

مذکورہ فیس بک پوسٹ سے واضح ہوا کہ ویڈیو پرانی ہے۔ پھر ہم نے انگلش میں “کیٹریننس” ‘لولا’ “کارواں” کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 2018 کو پُرتغالی زبان میں شائع شدہ کیٹ وے ڈاٹ کام اور پی ٹی ڈاٹ او آر جی ڈاٹ بی آر نام کی ویب سائٹ پر ہو بہو ویڈیو کے ساتھ رپورٹ ملی۔ جس کا گوگل ٹرانسلیٹ کرنے پر معلوم ہوا کہ بس پر پتھراؤ کی یہ ویڈیو برازیل کی ہے۔ جہاں ایک نجی بس کو دائیں بازو کے لوگوں نے برازیل کے سابق صدر لولا کا کارواں سمجھ کر اس پر حملہ کر دیا تھا۔ بس مالک کی شکایت پر مظاہرین کے خلاف پولس نے مقدمہ بھی درج کر لیا تھا۔

Courtesy: catve.com

اس کے علاوہ 27 مارچ 2018 کو اپلوڈ شدہ مذکورہ وائرل ویڈیو پُروگریسستا نام کے یوٹیوب چینل پر بھی ملی۔ جس کےساتھ دی گئی معلومات سے واضح ہوتا ہے کہ ویڈیو برازیل کے سابق صدر لولا کی گاڑی سمجھ کر مظاہرین کی جانب سے نجی بس پر حملے کی ہے۔

Courtesy: YouTube/Progressista

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات سے واضح ہوا کہ مذکورہ وائرل ویڈیو برازیل کی فٹبال ٹیم کے وطن واپسی پر ہوئے حملے کی نہیں ہے، بلکہ 2018 میں برازیل کے ایک سیاح بس پر ہوئے حملے کی ہے۔

Result: Missing Context

Oure Sources

Facebook post by anapaulalima.pt13 on 27 March 2018
Report published by Catve.com on 26 March 2018
Report published by pt.org.br on 27 March 2018
YouTube Video uploaded by Progressista on 27 March 2018


کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in

image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

17,453

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage
cookie

ہماری ویب سائٹ کوکیز استعمال کرتی ہے

ہم کوکیز اور مماثل تکنیکوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ مواد کو شخصی بنایا جا سکے، اشتہار کو ترتیب دی جا سکے، اور بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ 'ٹھیک ہے' پر کلک کرکے یا کوکی ترجیحات میں ایک اختیار کو آن کرنے سے، آپ اس پر متفق ہوتے ہیں، جیسا کہ ہماری کوکی پالیسی میں وضاحت کے طور پر ہوا ہے۔