پیر, دسمبر 23, 2024
پیر, دسمبر 23, 2024

HomeFact CheckReligionحضرت محمدﷺ نے نہیں باندھی تھی 1400 سال پہلے پتھر میں رسی

حضرت محمدﷺ نے نہیں باندھی تھی 1400 سال پہلے پتھر میں رسی

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

فیس بک پر ایک تصویر خوب گردش کررہی ہے۔ یوزرس کا دعویٰ ہے کہ “یہ پتھر حضرت محمدﷺ نے 1400 سو سال پہلے باندھے تھے۔ جو آج بھی ویسے ہی کھڑے ہیں۔ اگر دل اجازت دے تو سبحان اللہ کہہ کر شئر کریں۔ اس تصویر کو ہمارے آرٹیکل لکھنے تک 2100 یوزرس شیئر کرچکے ہیں۔جبکہ 6000 لائک کیاگیا ہے۔

فیس بک پر حضرت محمدﷺ کے نام سے وائرل پوسٹ کا اسکرین شارٹ

علی حسین زاہد کے فیس بک پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

مذکورہ تصویر کو حضرت محمدﷺ سے منسوب کرکے ٹویٹر اور فیس بک پر 2016 سے شیئر کیا جارہا ہے۔ جن میں کچھ پوسٹ کے آرکائیو لنک اور اسکرین شارٹ درج ذیل ہیں۔

اقوال لاڈلا کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

صابرحسین کے ٹویٹر پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

ہندی کیپشن کے ساتھ بھی مذکورہ تصویر کو شیئر کیا جاچکا ہے۔

فیس بک پر  حضرت محمدﷺ  کے نام سے وائرل پوسٹ کا اسکرین شارٹ
فیس بک پر حضرت محمدﷺ کے نام سے وائرل پوسٹ کا اسکرین شارٹ

Fact check / Verification

ہم نے حضرت محمدﷺ کے نام سے منسوب تصویر کی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔ سب سے پہلے رسی سے بندھے پتھر والی تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں اسکرین پر وائرل تصویر سے متعلق کئی لنک فراہم ہوئے۔ جس سے پتہ چلا کہ وائرل تصویر کافی پرانی ہے۔

پھر ہم نے حضرت محمدﷺ سے منسوب پتھر والی تصویر کے حوالے سے کیورڈ سرچ کیا۔ لیکن ہمیں کچھ بھی اطمینان بخش جواب نہیں ملا۔ ہم نے مزید انگلش کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں بورڈ پانڈا، باؤنڈ ٹو واؤ ، اسکائی رائی دیزائن اور ڈِڈ یو نو فیکٹ پر حضرت محمدﷺ سے منسوب کی گئی تصویر ملی۔ جس میں اس تصویر کو انگلش میں ایک عنوان دیاگیا ہے۔ جس کا ترجمہ “ایس مبان عباس کے ہاتھو ں تعمیر کیا گیا تیرتا ہوا پتھر” ہے۔

ڈِڈ یو نو فیکٹ کے ویب سائٹ پر حضرت محمدﷺ سے منسوب پتھر
ڈِڈ یو نو فیکٹ کے ویب سائٹ پر حضرت محمدﷺ سے منسوب پتھر

دیگر کیورڈ سرچ کے دوران ہمیں بمپی نامی ویب سائٹ پر حضرت محمدﷺ سے منسوب والی تصویر کے حوالے سے مزید جانکاری ملی۔ ویب سائٹ کے مطابق وائرل تصویر کو مصر کے قاہرہ ایئرپورٹ کا بتایا گیا ہے۔

بمپی کے ویب سائٹ پر حضرت محمدﷺ سے منسوب پتھر
بمپی کے ویب سائٹ پر حضرت محمدﷺ سے منسوب پتھر

ٹاکنگ بیوٹی فل اسٹف ڈاٹ کام پر رابن نامی شخص کا لکھا ہوا ایک مضمون ملا۔ جو 3مارچ 2013 کو شائع کیا گیا تھا۔مضمون کے مطابق روبن نے قاہرہ سے گھر واپسی کے دوران ایس مبان عباس کا بنایا ہوا مجسمہ (رسی کے ذریعے بندھا دو پتھر)دیکھا تھا۔ جس کے بعد وہ اس تخلیق سے اتنا متاثر ہوئے تھے کہ انہوں نے عباس سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیاتھا۔

پورے مضمون کو پڑھنے کے بعد یہ بات سمجھ میں آگئی کہ ۔ رسی میں بندھے ہوئے دو پتھر کی تخلیق ایس مبان عباس نامی شخص نے کی ہے۔ اس میں کہیں بھی حضرت محمدﷺ کا ذکر نہیں ہے اور ناہی یہ چودہ سو سال پرانی تخلیق ہے۔

ٹاکنگ بیوٹی فل اسٹف ڈاٹ کام پر حضرت محمدﷺ سے منسوب پتھر
ٹاکنگ بیوٹی فل اسٹف ڈاٹ کام پر حضرت محمدﷺ سے منسوب پتھر

مذکورہ تحقیقات سے پتاچلا کہ یہ تصویر مصر کے قاہرہ ایئرپورٹ کی ہے۔ تب ہم نے اسی سے متعلق مزید کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں وائرل تصویر سے ملتی جلتی آن لائن میگزین پر ایک دوسری تصویر ملی۔ جس میں ایس مبان عباس کا پورا نام “شعبان محمد عباس لکھا ہے” میگزین میں دی گئی جانکاری کے مطابق عباس رسی میں بندھے دو پتھروں کی تخلیق کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہوئے ہیں۔ اس تخلیق کو عباس نے قاہرہ انٹرنیشل ایئرپورٹ پر نسب کیا تھا۔ جو آج بھی وہاں آنے والے مسافروں اور سیاحوں کےلئے حیرت کا باعث بنتا ہے۔

آن لائن میگزین پر ملی پتھر کی تصویر
آن لائن میگزین پر ملی پتھر کی تصویر

شعبان محمدعباس 1969 میں پیدا ہوئے تھے۔جبکہ ان کی موت 17 نومبر 2010 کو ہوئی تھی۔ بتادوں کہ ان کے اور ان کی آرٹ سے متعلق زیادہ جانکاریاں نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے ان کے نام کو اکثر و بیشتر غلط طریقے سے لکھ دیا جاتا ہے۔

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ رسی سے بندھے دوپتھروں کو 1400سال پہلے حضرت محمدﷺ نے اپنے ہاتھوں سے نہیں باندھا تھا۔ بلکہ مصر کے قاہرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شعبان محمد عباس نامی آرٹسٹ نے اسے اپنے ہاتھوں سے بنایا تھا۔


Result: False Context/False


Our Sources


sky:https://skyryedesign.com/art/20-creative-sculptures-from-around-the-world/

Bound:https://boundtowow.com/25-incredible-sculptures-that-defy-gravity/

bored:https://www.boredpanda.com/sculptures-defying-gravity-laws-of-physics/?utm_source=google&utm_medium=organic&utm_campaign=organic

bumppy:https://www.bumppy.com/25-incredible-sculptures-that-defy-gravity/

talk:https://talkingbeautifulstuff.com/2013/03/03/smaban-abbass-cairo-airport-sculpture/

cld:https://cld.bz/users/user-BoQBWJo/Crystal-Chronicles-March-2017/12


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular