جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: قدیم زمانے کی چپل کی تصویر کو پیغمرِ اسلامؐ سے...

Fact Check: قدیم زمانے کی چپل کی تصویر کو پیغمرِ اسلامؐ سے منسوب کرکے شیئر کیا جا رہا ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

فیس بک پر ایک قدیم زمانے کی چپل کی تصویر کو پیغمر اسلامؐ کے جوتے کی تصویر بتاکر شیئر کر رہے ہیں۔ چپل کی تصویر پر “حضرت محمدؐ کے جوتے مبارک” لکھا ہوا ہے۔

قدیم زمانے کی چپل کی یہ تصویر پیغمرِ اسلامؐ کی نہیں ہے۔
Courtesy: Facebook/bismillah.afridi.501

Fact

پیغمر اسلام محمدﷺ کے جوتے کا بتا کر شیئر کی گئی تصویر کو ہم نے سب سے گوگل لینس امیج سرچ کے ساتھ انگلش میں “سلیپر آف پروفٹ محمد ” کیورڈ سرچ کیا۔ تب ہمیں اسلام گریٹ ریلیجن اور العربیہ انگلش پر محمدﷺ کی چپل کی تصویر کے ساتھ خبریں موصول ہوئیں۔ تصویر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق “1400 عیسوی میں آپ کی چپل کو بادشاہ تیمرلین کو دمشق فتح کر نے کے بعد تحفے میں دیا گیا تھا، لیکن بعد میں اس چپل کو برِصغیر میں لایا گیا”۔

وائرل تصویر اور میڈیا رپورٹس میں موجود قدیم زمانے کی دونوں چپل کی تصویروں کا موازنہ کیا تو معلوم ہوا کہ دونوں تصاویر مختلف ہیں۔

اس کے علاوہ ہمیں آسٹریا کی ویلٹ میوزم وین نامی ویب سائٹ پر قدیم زمانے کی وائرل چپل کی ہوبہو تصویر ملی۔ جس کے مطابق ارنسٹ مارنو (1883-1844) نے اس سینڈل کو جمع کیا تھا۔ یہ ٹکڑا سوڈان میں ملا تھا، جسے چمڑے اور درختوں کے ریشوں سے بنایا گیا تھا۔ لیکن اس ویب سائٹ پر اس چپل کے پیغمر اسلام محمدﷺ سے تعلق کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

Courtesy: weltmuseumwien

اس قدیم زمانے کی چپل کی تصویر کو 2021 میں بھی حضرت محمدؐ کا بتاکر شیئر کیا گیا تھا۔ جس کا فیکٹ چیک یہاں پڑھا جا سکتا ہے۔

Result: False

Sources
Reports published by Al Arabiya and Islam Great Religion on 14 Oct ,2018/ Jan 2009
Image related Information on Welt Museum Wien


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular