Monday, December 22, 2025

Fact Check

کیا چین کی جانب سے غزہ میں کارگو طیارے کے ذریعے کھانے کی اشیاء پہنچانے کی ہے یہ ویڈیو؟

Written By Mohammed Zakariya, Edited By Chayan Kundu
May 20, 2025
banner_image

Claim

image

یہ ویڈیو چین کی جانب سے غزہ میں کارگو طیارے کے ذریعے کھانے کی اشیاء پہنچانے کی ہے۔

Fact

image

ویڈیو مصر اور چین کے مشترکہ فضائی مشق کا ہے۔

فیس بک پر 17 سکینڈ کی ایک ویڈیو غزہ میں امداد بھیجنے کا بتاکر شیئر کی جا رہی ہے۔ طیارے فضاء میں اہرام مصر کے گرد نظر آرہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو ان چینی طیاروں کی ہے جو حال ہی میں مصر کے راستے غزہ کے 60000 خاندانوں کے لئے خوراکی امداد لےکر غزہ میں داخل ہو رہے ہیں۔

یہ ویڈیو چین کی جانب سے غزہ میں کارگو طیارے کے ذریعے کھانے کی اشیاء پہنچانے کی ہے۔
Courtesy: Facebook/Seith Rehan Gujjar

Fact Check/Verification

ہم نے سب سے پہلے وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل لینس کی مدد سے تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں یہی ویڈیو احمد عطار نامی انسٹاگرام پر 2 مئی کو شیئر شدہ موصول ہوئی۔ جس کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق یہ ویڈیو مصر اور چین کے درمیان جاری فضائی مشق کی ہے۔ جہاں مصری اور چینی لڑاکا طیارے اہرام گیزا کے اوپر پرواز کر رہے ہیں۔

Courtesy: Instagram @ahmed.attarr

مزید تحقیقات کے دوران ہمیں یہی ویڈیو ایک مئی کو ٹک ٹاک ہینڈل ایم قام پر شیئر شدہ موصول ہوئی۔ جس میں بھی اس ویڈیو کو گیزا کے اوپر مصر اور چین کے مشترکہ فضائیہ مشقوں کا بتایا گیا ہے۔ اس حوالے سے دیگر خبریں یہاں اور یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

Courtesy: TikTok @m-qaam

اس کے علاوہ ہم نے گوگل پر “چین نے غزہ کو پہنچائی امداد” کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 27 مارچ 2025 کو شائع ہونے والی چینی ویب سائٹ سی جی ٹی این کی ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ جس کے مطابق مارچ میں چین نے امدادی ساز و سامان غزہ پہنچا دیا ہے۔ چین نے 60,000 فوڈ پارسل غزہ تک پہنچانے کا وعدہ اس مارچ ماہ کے شروع میں کیا تھا جو فلسطینی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی مدد سے غزہ کی عوام تک پہنچایا گیا تھا، لیکن اس مدد میں کارگو طیارے کے استعمال کا ذکر نہیں ہے۔

اس کے علاوہ یو این آر ڈبلیو اے کے ایک آرٹیکل کے مطابق 10 ہفتوں سے زائد وقفے یعنی 2 مارچ 2025 کے بعد سے غزہ میں کسی بھی طرح کی کوئی انسانی امداد اور سامان نہیں پہنچایا جا سکا ہے، کیونکہ اسرائیلی حکام نے محاصرہ لگا رکھا ہے۔ جس کے باعث وہاں کھانے کی اشیاء و دیگر ضروری سامان کی قحط ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں کی یہ تصویر ترکی کی نہیں بلکہ شام کی ہے

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ جس ویڈیو کو چین کی جانب سے کارگو طیارے کے ذریعے غزہ کے لوگوں کی امداد کئے جانے کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے، وہ دراصل مصری اور چین کے مشترکہ لڑاکا طیارے کا اہرام گیزا کے اوپر کئے گئے فضائی مشق کا ہے۔

Sources
Instagram post by @ahmed.attarr on 02 May 2025
TikTok post by @m-qaam on 01 May 2025
Report published by Global Times on 05 May 2025
Report Ministry of National Defense of the People’s Republic of China on 24 April 2025
Report published by CGTN on 27 March 2025

RESULT
imageFalse
image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
ifcn
fcp
fcn
fl
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

20,658

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage