Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی کے پیش نظر سوشل میڈیا پر غزہ کی منہدم عمارتوں پر خانہ کعبے کا قدرتی نقش بنے ہونے کا بتاکر ایک تصویر شیئر کی جا رہی ہے۔ تصویر کے ساتھ صارفین نے کیپشن میں لکھا ہے “غزہ میں عمارات کی تباہی کے بعد بننے والی شاید قدرتی تصویر”۔


آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
غزہ میں عمارتوں کے ملبے پرنظر آرہے خانہ کعبے کے قدرتی نقش کا بتاکر شیئر کی گئی تصویر کا ہم نے بغور تجزیہ کیا تو ایسا معلوم ہوا کہ یہ تصویر محض ایک آنکھ کا دھوکہ ہے۔ مزید وائرل پوسٹ کے کمنٹ میں کئی صارفین اس تصویر کومصنوعی بتا رہے ہیں۔

پھر ہم نے اس تصویر کی حقیقت جاننے کے لئے اے آئی کا پتا لگانے والے ٹولز ہائیو ماڈریشن اور واز اٹ اے آئی ٹولز کی مدد لی۔ اس دوران ہائیو ماڈریشن نے اس تصویر کو 90.4 فیصد ڈیپ فیک یا اے آئی سے تیار شدہ بتایا ہے۔ جبکہ واز اٹ اے آئی ٹول نے اس تصویر کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تصویر، یا اس کا اہم حصہ اے آئی ٹول کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔


یہ بھی پڑھیں: تباہ شدہ ایئر کرافٹ کی اے آئی ویڈیو کو بھارت-پاکستان تنازعہ سے جوڑ کر کیا جا رہا ہے شیئر
اس طرح آن لائن ملنے والے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ ملبے میں نظر آرہے خانہ کعبے کے نقش کی تصویر قدرتی نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔
Sources
Hive Moderation tool
Self Analysis
Was it AI tool
Mohammed Zakariya
July 24, 2025
Mohammed Zakariya
May 20, 2025
Mohammed Zakariya
April 15, 2025