Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
Claim
سوشل میڈیا ایک ٹی وی اینکر کی ہنستے ہوئے ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ فیس بک اور ٹویٹر صارفین کا دعویٰ ہے کہ زمبابوے کے اینکر نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں زمبابوے سے میچ میں ہار کے بعد پاکستانی ٹٰم کا مذاق آڑایا۔ ایک فیس بک صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ‘زمبابوے کا اینکر، آج کے میچ کا نیوز بیان کرتے ہوئے’۔
Fact
واضع رہے کہ آسٹریلیا میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں زمبابوے اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو ایک رن سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین طرح طر ح کے پوسٹ شیئر کررہے ہیں۔ ان میں سے اینکر کی اس ویڈیو کو بھی خوب شیئر کیا جارہا ہے اور دعویٰ کیا جارہا ہے کہ زمبابوے کے اینکر نے پاکستان کی ہار کا مزاق اڑایا۔
مذکورہ ویڈیو کی تحقیقات کے لئے ہم نے اس ویڈیو کے کیفریم کو گوگل پر سرچ کیے۔ جہاں ہمیں گھانا سے تعلق رکھنے والے اداکار، کامیڈین اور اینکر ایکروبیٹو (اکواسی بوادی) کے آفیشل فیس بک پیج 5 اکتوبر 2021 کو شیئر کی گئی ہوبہو ویڈیو موصول ہوئی۔ ویڈیو کے شروع کے 3 سیکنڈ سے لے کر 21 سیکنڈ تک کا حصہ مذکورہ پوسٹ میں موجود ہے۔ اس کے علاوہ ان کے پیچ پر ہمیں 3 مارچ 2022 کو شیئر کی گئی پوسٹ میں ویڈیو کا ایک طویل ورژن بھی موصول ہوا۔
مندرجہ بالا معلومات کی مدد سے ہم نے یوٹیوب پر کچھ کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں 31 اکتوبر 2020 کو اپلوڈ شدہ یو ٹی وی گھانا آن لائن کی ایک ویڈیو ملی۔ ویڈیو کے عنوان اور تفصیل کے مطابق ایکروبیٹو نے مزاحیہ انداز میں بنڈس لیگا سے اطالوی سیری اے لیگز میں حصہ لینے والے فٹبال کلبس کے نام کو غلط پڑھا تھا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ وائرل ویڈیو، اصل ویڈیو کے پہلے 3 سیکنڈز اور 50 سیکنڈ سے لے کر1 منٹ 11 سیکنڈ کے درمیانی حصے کو ملا کر بنائی گئی ہے۔ یہاں یہ واضح ہوچکا کہ ویڈیو میں نظر آرہا شخص زمبابوے کا اینکر نہیں ہے۔
لہذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ واضح ہوا کہ اس دعوے کے ساتھ وائرل پوسٹ کہ ‘زمبابوے کے اینکر نے پاکستان کی شکست پر مزاحیہ انداز میں نیوز بیان کی’ غلط ہے۔ یہ ویڈیو دراصل 2 سال پرانی ہے اور اس ویڈیو میں نظر آرہے شخص کا نام ایکروبیٹو ہے جو کہ گھانا کے مشہور اداکار، کامیڈین اور اینکر ہیں۔ بتادوں کہ گھانا مغربی افریقہ کا ایک ملک ہے۔
Result: False
Our Sources
Facebook posts shared by Akrobeto on 03 March 2022
YouTube video published by UTV Ghana Online on 31 October, 2020
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.