Authors
Claim
پاکستان میں ہر سال کی طرح پی ایس ایل 2023 نامی کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ایک افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اسی کے پیش نظر سوشل میڈیا پر تقاریب کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔
اسی طرح کی ناچ گانے وغیرہ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ تصویر گزشتہ روز پی ایس ایل 2023 کی افتتاحی تقریب کی ہے۔
فیس بُک پر پی ایس ایل 2023 سے منسوب کرکے اس تصویر کو متعدد صارِفین نے شیئر کیا ہے۔ پوسٹس کا لنک آپ یہاں، یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں
ٹویٹر پر اس تصویر کے پوسٹس آپ یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
Fact
نیوز چیکر نے اس تصویر کی حقیقت جاننے کے لیے تصویر کا گوگل ریورس امیج سرچ کیا جہاں ہمیں متعدد رپورٹس ملیں، جن میں یہی تصویر شیئر کی گئی ہے۔
بول نیوز وئب سائٹ پر شائع 28 جنوری 2022 کی ایک رپورٹ میں اسی تصویر کی شائع کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ “پی ایس ایل 2022 کی افتتاحی تقریب: پاکستان سپر لیگ پہلی بار روایتی افتتاحی تقریب کے دھوم دھام سے شروع ہوئی۔ اس کے باوجود (پی سی بی) نے پی ایس ایل 7 کے آغاز سے قبل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کے لیے کچھ تفریح کا انتظام کیا ہے”۔
اس کے علاوہ ہمیں یہی تصویر عرب نیوز وئب سائٹ پر ایک رپورٹ کے ساتھ ملی۔ اس رپورٹ میں بھی یہی بتایا گیا ہے کہ یہ تصویر پی ایس ایل 2022 کی ہے۔
لہذا نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ بات ثابت ہوئی کہ پی ایس ایل 2023 سے منسوب کی جانے والی تصویر دراصل 2022 پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی ہے۔
Result: Partly False
Our Sources
Report with Image published by Arab News Dated January 27, 2022
Report and Image published by Bol News Dated January 28, 2022
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044