جمعہ, مارچ 29, 2024
جمعہ, مارچ 29, 2024

ہومFact Checkکیا راجیوگاندھی نے کہاتھا اگرضرورت پڑی تو قانون بھی بدل دیں گے!سچ...

کیا راجیوگاندھی نے کہاتھا اگرضرورت پڑی تو قانون بھی بدل دیں گے!سچ ہے یا افواہ؟پڑھیئے ہماری پڑتال

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

سوشل میڈیا پر راجیو گاندھی کا ایک چودہ سکینڈ کا ویڈو خوب گردش کررہاہے۔دعویٰ کیا جارہا ہے کہ راجیو گاندھی نے خود بولا تھا کہ ایک قانو اگر ضرورت پڑی تو بدلا بھی جاسکتا ہے۔کانگریس کو مِرگی آرہی ہے۔گاندھی پگلا گئے ہو کیا۔

تصدیق

چودہ سکینڈ کے وائرل ویڈیو میں راجیو گاندھی کی آواز میں یہ سنائی دے رہا ہے کہ “اگرقانون بدلنے کی ضرورت ہوگی،اگرسنویدھان کو اَمنٹ کرنے کی ضرورت ہوئی تو ہم ضرور کریں گے۔اس میں کوئی کمی نہیں چھوڑیں گے۔بقیہ ویڈیو کے اوپر بنی اسٹیکر میں لکھا ہے کہ نہرو نے سولہ بار قانون بدلا،اندرا نے اکتیس بار،راجیو نے گیارہ بار اور سونیا نے چھ بار قانون بدلا ہے۔آپ کو بتادیں کہ اس ویڈیو کو ونودچودھری نامی ٹویٹرہینڈل سے شیئر کیا گیا ہے۔جس نے اپنا پروفائل نام کے ساتھ بی جے پی لکھا ہے۔ویڈیو کو متعدد لوگوں نے لائک شیئر کیاہے۔اس کے علاوہ دیگر لوگوں نے بھی اس ویڈیو کو مختلف دعوے کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

ہماری تحقیق

وائرل ویڈیو میں جوکچھ لکھا اور بولا جا رہاہے۔ان سبھی کو پڑھنے اور سننے  کے بعد ہم نے اپنی کھوج شروع کی۔اس دوران سب سے پہلے ہم نے ویڈیوکا انوڈ سے کیفریم نکالا اور گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔لیکن ہمیں وہاں مایوسی کے سوا کچھ بھی نہیں ملا۔پھر ہم نے یوٹیوب پر راجیو گاندھی کے خطاب کو تلاشا۔جہاں ہمیں اس تعلق سے کئی خطاب ملے۔جو انہوں نے لال قلعہ و دیگر جگہوں پر عوام سے خطاب کیا تھا۔جس کا اسکرین شارٹ آپ مندرجہ ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔

یوٹیوب پر ملی جانکاری کے بعد ہم نے راجیوگاندھی کے کچھ ویڈیو کو غور سے دیکھا اور سنا۔جن میں ایک ویڈیو وائرل ویڈیو سے ملتا جلتاتھا۔جوپرساربھارتی آرکائیو پر پچاس منٹ چالیس سکینڈ کا موجود ہے۔جہاں راجیوگاندھی لاقلعہ سے عوام کو خطاب کررہے ہیں۔پھر ہم نے پورے ویڈیو کو غور سے پوری توجہ کے ساتھ سنا۔لیکن پورے ویڈیو میں ایسا کچھ بھی راجیو گاندھی نے نہیں کہا کہ “اگر قانو بدلنے کی ضرورت پڑی تو بدل دیں گے”ہاں البتہ راجیو گاندھی نے چوالیس منٹ پچیس سکینڈ پر ایک بات کہی تھی۔۔۔جو کہ کچھ یوں ہے”انہوں نے کہا کہ ایک خاص قدم اٹھائے ہیں کہ کریمنل اور بدمعاش ہمارے لوک تنتر میں گھس نہ آ ئے۔پہلی بار انہیں لوک تنتر سے باہر رکھنے کے لئے اس طرح کے سخت قدم اٹھائے ہیں۔رجیوگاندھی آگے کہتے ہیں کہ یہ کام پورا کریں گے چاہے جیسی بھی چناؤتی کا سامنا آئے۔اسی کڑی میں راجیو پینتالیس  کے بعد انصاف کو لے کر ایک بات کہتے ہیں۔جس میں دعویٰ کرتے ہیں کہ عوام کو صحیح اور وقت پر انصاف ملے۔اگر اس کے لئے دھانچے بھی بدلنے کی ضرورت پڑی تو بدلیں گے۔آپ بھی اس ویڈیو کو نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کرکے سن سکتے ہیں۔

ان تحقیقات کے باوجود یہ ثابت نہیں ہوسکا کہ آیا راجیو گاندھی نے یہ بات کہی ہے یا نہیں۔البتہ ہم نے پھر سے ویڈیو کو دیکھا پھر دونوں ویڈیو کے ایک ایک چیز پر غور کیا تو پتا چلا کہ ۱۹۸۹میں جو راجیو گاندھی نے جو لاقلعہ سے عوام کو خطاب کیا تھا اسی ویڈیو کے ایک حصے کو اڈیٹ کر کے وائرل کیا گیا ہے۔آپ کو مندرجہ ذیل میں دونوں تصویر کے ذریعے نشاندہی کر کے سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں کہ ویڈیو کے ایک حصے کو الگ کرکےاس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کیا گیا ہے یا نہیں آپ خود فیصلہ کرلیں گے۔

نیوزچیکر کی تحقیق میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ اصل ویڈیو کا ایک حص٘ہ کاٹ کر اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کیا گیا ہے۔کیونکہ وائرل ویڈیو اور اصل ویڈیو ایک جیسا ہی ہے۔آپ دونوں تصویر میں تینوں مائک،کھنبہ شیروانی پر لگے ترنگا بخوبی تصویر میں دیکھ چکے ہیں۔

ٹولس کا استعمال

انوڈ سرچ

یَن ڈیکس سرچ

گوگل کیورڈ سرچ

یوٹیوب سرچ

فیس بک اور ٹویٹرایڈوانس سرچ

نتائج:جھوٹا دعویٰ(گمراہ کن)

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular