Thursday, April 24, 2025
اردو

Fact Check

Fact Check: فلسطین میں فرشتوں کی آمد کا بتاکر شیئر کی گئی یہ ویڈیو دراصل ڈیجیٹلی تیار کی گئی ہے

Written By Mohammed Zakariya
Oct 27, 2023
banner_image

Claim

فیس بک پر ایک منٹ 8 سیکینڈ کی ایک ویڈیو کو فلسطین میں ہلاک ہو رہی عوام سے منسوب کرکے شیئر کیا جا رہا ہے، جس کی ابتدا میں کچھ لوگ آسمان کی طرف انگلیوں سے اشارہ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، جس کے بعد آسمان میں بادل الگ الگ شکل میں نظر آرہے ہیں، جیسے جوڑے ہوئے ہاتھ، انسانی خاکے، پرندے اور مسجد کی مناروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ فلسطین میں فرشتوں کی آمد کا منظر ہے۔

فلسطین میں فرشتوں کی آمد کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔
Courtesy: Facebook/Aalima Kawsar

Fact

فلسطین میں فرشتوں کی آمد کا بتا کر شیئر کی گئی ویڈیو کو غور سے دیکھا تو معلوم ہوا کہ ویڈیو کو ڈیجیٹلی تیار کیا گیا ہے۔ پھر ہم نے کیفریم کی مدد سے گوگل ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں ڈیوائن ڈائلاگس نامی یوٹیوب چینل پر 9 دسمبر 2022 کو اپلوڈ شدہ وائرل ویڈیو کا پہلا حصہ ملا۔ اس کے علاوہ ہمیں ڈیوائن ڈائلاگس چینل پر دیگر ویڈیوز بھی ملیں، جس پر واٹر مارک میوز غزہ نظر آیا۔ جسے آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

Courtesy: YouTube/ Divine Dialogues

پھر ہم نے میوز غزہ کیورڈ سرچ کیا تو اس نام کا ٹک ٹاک اور انسٹاگرام ہینڈل ملا۔ جسے اسکرال کرنے پر ہمیں وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے سبھی ویڈیوز ملیں۔ لیکن میوز غزہ نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ ویڈیو ایڈیٹڈ ہے۔ البتہ میوز کے پروفائل پر دی گئی معلومات کے مطابق وہ ایک اسپوڑٹ اور ری کریئٹر ہیں۔ اس کے علاوہ ہم نے میوز کے دیگر ویڈیو کو دیکھا تو معلوم ہوا کہ میوز غزہ کے انسٹاگرام پر موجود زیادہ تر ویڈیوز ڈیجیٹلی تیار کی ہوئی ہے۔ ویڈیو یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

Courtesy: Instagram; myuz_gaza

اس کے علاوہ آپ یہاں اور یہاں کلک کرکے دیکھ سکتے ہیں ویڈیو کو تصویر کی مدد سے کس طرح تیار کیا گیا ہے۔

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ فلسطین میں فرشتوں کی آمد کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کو دراصل ڈیجیٹلی تیار کیا گیا ہے۔

Result: Altered Video

Sources
Videos published by Divine Dialogues on 2022
Instagram post by myuz_gaza on 2022


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

17,898

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage
cookie

ہماری ویب سائٹ کوکیز استعمال کرتی ہے

ہم کوکیز اور مماثل تکنیکوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ مواد کو شخصی بنایا جا سکے، اشتہار کو ترتیب دی جا سکے، اور بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ 'ٹھیک ہے' پر کلک کرکے یا کوکی ترجیحات میں ایک اختیار کو آن کرنے سے، آپ اس پر متفق ہوتے ہیں، جیسا کہ ہماری کوکی پالیسی میں وضاحت کے طور پر ہوا ہے۔