اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: فلسطین میں ملبے تلے دبے بچے کی نہیں بلکہ کھیلتے...

Fact Check: فلسطین میں ملبے تلے دبے بچے کی نہیں بلکہ کھیلتے ہوئے شامی بچی کی ہے یہ ویڈیو

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
ملبے تلے دبے بچے کی یہ ویڈیو فلسطین کی ہے۔
Fact
نہیں، ویڈیو میں نظر آنے والی بچی ملک شام کی ہے اور وہ کھیل رہی ہے۔

ملبے تلے دبے بچے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب گردش کر رہی ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو فلسطینی بچے کی ہے جو ملبے میں پھنسا ہوا ہے اور مدد کا منتظر ہے۔ ویڈیو کے ساتھ صارفین نے کیپشن میں لکھا ہے کہ “ملبے تلے پھنسا ایک فلسطینی بچہ مدد کا منتظر ہے”۔

آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check/Verification

ملبے تلے دبے بچے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ لیکن ایسی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔ پھر ہم نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) ایڈوانس سرچ کی مدد سے “يظهر طفل صغير، تلعب، الجدار” عربی کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں لندن میں مقیم صحافی ‘صفاء صبحي’ کے ایکس اکاؤنٹ پر ہوبہو ویڈیو موصول ہوئی۔ جس میں اس ویڈیو کو بچی کا ماں کے ساتھ دیوار کے سراخ سے کھیلنے کا بتایا گیا ہے۔

مزید کیورڈ سرچ کے دوران ہمیں ھس پریس نامی ایکس ہینڈل پر اس ویڈیو کا طویل کلپ موصول ہوا۔ جس میں اس ویڈیو کو ملک شام کا بتایا گیا ہے۔ اس میں معصوم بچی کی دو مختلف ویڈیو کو دیکھا جا سکتا ہے، جس میں بچی پیٹ کے بل سراخ سے دوسری جانب دیکھ رہی ہے۔

Courtesy: X@hespress

مزید ہمیں لندن میں مقیم صحافی والی ویڈیو میں ایک ٹک ٹاک ہینڈل کا واٹر مارک نظر آیا۔ پھر ہم نے وی پی این کی مدد سے اس ہینڈل کو ٹک ٹاک پر تلاش کیا۔ تب ہمیں یوزر ایف ٹی ڈی وی وی آر ایل 92 آئی نامی ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ہوبہو ویڈیو موصول ہوئی۔ جن میں ایک ویڈیو کے ساتھ صارف نے عربی کیپشن میں لکھا ہے کہ لڑکی کے ارد گرد ملبہ نہیں ہے اور نا اس کا تعلق غزہ سے ہے اس بچی کا تعلق ملک شام سے ہے وہ گھر میں کھیل رہی ہے۔

Courtesy: TikTok @userftdvvrl92i

اس کے علاوہ ہم نے مزید کیورڈ تلاشا۔ تب ہمیں مسبار فیکٹ چیک ویب سائٹ پر وائرل ویڈیو سے متعلق ایک تحقیقاتی رپورٹ موصول ہوئی۔ جس میں مسبار کی ٹیم نے ٹک ٹاک صارف سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا وائرل ویڈیو میں نظر آنے والی بچی مذکورہ ٹک ٹاک صارف کی بیٹی ہے اور انہوں نے واضح کیا کہ اس کے اردگرد ملبہ نہیں ہے بلکہ وہ گھر میں کھیل رہی ہے۔

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو کا تعلق فلسطین میں ہو رہے حملے سے نہیں ہے۔ دراصل یہ ایک شامی بچی ہے جو گھر میں موجود ایک دیوار کے سراخ سے دیکھ رہی ہے اور مسکرا رہی ہے۔

Sources
X post by @SafaaAlNuaimi and @hespress on Oct 27, 2024
Video post by @userftdvvrl92i on Oct 27, 2024


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular