جمعہ, دسمبر 20, 2024
جمعہ, دسمبر 20, 2024

HomeFact Checkترکی کے مشہور اداکار بوراک اوز جیفت کی اس ویڈیو کی کیا...

ترکی کے مشہور اداکار بوراک اوز جیفت کی اس ویڈیو کی کیا ہے سچائی؟ پڑھیں ہماری تحقیقات

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

ملبے کے گَرد و غُبار میں لپٹے ترکی کے مشہور اداکار بوراک اوز جیفت کی ایک ویڈیو فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب پر خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ترکش ڈراما ‘ارطغرل غازی’ میں ‘عثمان بے’ کا کردار ادا کرنے والے بوراک اوز جیفت کی یہ ویڈیو ترکی زلزلہ متاثرین کے درمیان اپنی خدمات سرانجام دینے کی ہے۔

ترکش آنادولو نیوز ایجنسی کے مطابق زلزلے کی وجہ سے 18،340 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ اس حادثے میں مالی نقصان بھی ہوا ہے۔ اب اسی کے پیش نظر مختلف دعوے کے ساتھ پرانی ویڈیوز اور تصویروں کو شیئر کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ ایک فیس بک صارف نے لکھا ہے کہ “ترکی کے مشہور اداکار براک اوز جیفت (عثمان) زلزلے کے بعد اپنے لوگوں کی مدد کر رہے ہیں”۔

ترکی کے مشہور اداکار بوراک اوز جیفت کی یہ ویڈیو ایک ڈرامے کی ہے۔
Courtesy: FB/Xtylish Kamran

Fact Check/ Verification

ترکی کے مشہور اداکار بوراک اوز جیفت کی وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اویسم اسکرین شارٹ کی مدد سے ایک فریم نکالا اور اسے ین ڈیکس سرچ کیا۔ جہاں ہمیں ترکش نیوز ویب سائٹ ہَلک ٹی وی پر شائع 2015 کی ایک رپورٹ میں بوراک کی ہوبہو تصویر ملی۔

Courtesy:halktv

خبر کا ترجمہ کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ تصویر کارا سیوڑا نام کے ڈرامے کی ہے۔ جس میں بتایا گیا کہ بوراک کا یہ حلیہ ڈرامے میں کانکنی حادثے سے نمٹنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی ہے، جسے اسٹار ٹی وی پر آن ائیر کیا گیا تھا۔

پھر ہم نے یوٹیوب پر “بوراک اوز جیفت، ‘کارا سیوڑا'” انگلش کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 15 اکتوبر 2015 کو اپلوڈ شدہ کارا سیوڑا نام کے یوٹیوب چینل پر 10 منٹ 16 سکینڈ کا ایک کلپ ملا۔ جس کے 9 منٹ 30 سکینڈ کے بعد وائرل ویڈیو جیسا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔ بتادوں کہ ویڈیو کے کیپشن میں دی گئی معلومات کے مطابق بوراک اوز جیفت نے کارا سیوڑا ڈرامے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ وائرل ویڈیو کارا سیوڑا ڈرامے کے پہلے ایپی سوڈ کا ایک کلپ ہے۔

Courtesy: YouTube/ Kara Sevda

اس کے علاوہ ہمیں اداکاروں، ٹیلی ویزن پروگرام اور ویڈیو گیم کے بارے میں جانکاری دینے و آن لائن ڈیٹا بیس ویب سائٹ آئی ایم ڈی بی پر بھی کارا سیوڑا ڈراما کے بارے میں معلومات ملی۔ جس میں لکھا ہے کہ دو سیزن پر مشتمل 2015 سے 2017 تک چلنے والی ٹی وی سریز ہے۔ اس ڈرامے کا انگلش ورژن “اینڈ لیس لو” ہے۔

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو بوراک اوز جیفت کی 2015 میں آئے ترکش ڈراما “کارا سیوڑا” کی ایک کلپ ہے۔ جسے حالیہ زلزلے سے منسوب کرکے شیئِر کیا جا رہا ہے۔

Result: False

Our Sources

Report published by halkTv on 16 Oct 2015
YouTube video uploaded by Kara Sevda on 15 Oct 2015
Series Details by imdb

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular