Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
ترکیہ کے استنبول میں نابالغ بچی کو ہراساں کرنے کے الزام میں بھارتی سیاح کی پٹائی کی ہے یہ ویڈیو۔
ویڈیو پرانی ہے اور جس شخص کی پیٹائی کی جا رہی ہے اس کا تعلق بھارت سے نہیں ہے۔
سوشل نٹورکنگ سائٹس پر 45 سیکنڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں لوگ ایک شخص کی بے رحمی سے پٹائی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ صارفین اس ویڈیو کو ترکیہ کے استنبول میں نابالغ بچی کو ہراساں کرنے کے الزام میں بھارتی سیاح کی پٹائی کا بتاکر شیئر کر رہے ہیں۔
ویڈیو کے ساتھ ایک فیس بک صارف نے لکھا ہے “استنبول میں 14 سالہ ترک لڑکی کو ہراساں کرنے والے بھارتی سیاح کی ترک عوام نے سرعام دھلائی کر دی”۔

استنبول میں نابالغ بچی کو ہراساں کرنے کے الزام میں بھارتی سیاح کی پٹائی کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے چند فریموں کو گوگل ین ڈیکس کی مدد سے تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں 10 مئی 2022 کو شائع ہونے والی کنال مارس نامی ترکیہ نیوز ویب سائٹ پر وائرل کلپ کے ساتھ شائع ایک رپورٹ ملی۔ جس کا ترجمہ کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ ویڈیواستنبول کے ایک شاپنگ مال میں ایک غیر ملکی کو مبینہ طور پر اپنے فون سے خواتین کی ویڈیو فلماتے ہوئے لوگوں نے پکڑ لیا اور بعد میں اس کی پٹائی کی۔ البتہ اس رپورٹ میں یہ ذکر نہیں کیا گیا ہے کہ جس شخص کی پٹائی کی جا رہی ہے، اس کا تعلق کس ملک سے ہے۔


مزید تصدیق کے لئے ہم نے گوگل ین ڈیکس کے ساتھ مذکورہ کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں اسی ویڈیو کے ساتھ ترکیہ نیوز ویب سائٹس پر 11 مئی 2022 کو ہلک ٹی وی اور ہیبرلر پر خبریں موصول ہوئیں۔ ترجمہ کرنے پر معلوم ہوا کہ ویڈیو میں جس شخص کی پیٹائی کی جا رہی ہے وہ یمنی نژاد امریکی شہری ہے، جس کا نام اے اے ایم ہے۔ جسے استنبول کے ایک شاپنگ مال میں خواتین کو ہراساں کرنے کے الزام میں پولس نے گرفتار کیا تھا بعد میں اسے چھوڑ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کے بی سی میں صوفیہ قریشی، ویومیکا اور پریرنا سے رافیل طیارے سے متعلق پوچھے گئے سوال کا ترمیم شدہ ویڈیو وائرل
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ استنبول میں 14 سالہ ترک لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں بھارتی سیاح کی پٹائی کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو پرانی ہے اور ملزم سیاح کا تعلق بھارت سے نہیں ہے۔
Sources
Report published by Kanal Maras on 10/May/2022
Reports published by Halk TV and Haberler on 10/May/2022
Mohammed Zakariya
August 11, 2025
Mohammed Zakariya
March 25, 2025
Mohammed Zakariya
March 19, 2024