اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkیہ تصویر بھارتی صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی نہیں ہے

یہ تصویر بھارتی صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی نہیں ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر باورچی خانے میں بیٹھی خاتون کی ایک تصویر کو بھارت کی نومنتخب صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے۔ وائرل تصویر کے کیپشن میں ایک ٹویٹر صارف نے لکھا “یہ عام سی خاتون انڈیا کی صدر منتخب ہوگئی ہیں، ان کا نام دروپدی مرمو ہے، ان کی سادہ طرز زندگی اور امارت کا اندازہ ان کے گھر سے لگا لیں، ان کا تعلق دراوڑی قبائل سے ہے۔ دروپدی مرمو تعلیم کے مقدس پیشے کے لیے جانی جاتی ہیں، زندگی بھر علم کی روشنی پھیلائی اور ہندوستانی لوگوں کے دل جیت لئے”۔

باورچی خانہ میں بیٹھی خاتون کی یہ تصویر بھارت کی صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی نہیں ہے

بھارت کی نو منتخب صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی تصویر بتاکر اسے فیس بک صارفین نے بھی شیئر کیا۔

فیس بک پر وائرل پوسٹ کا اسکرین شارٹ

وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check/Verification

بھارت کی صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے منسوب کرکے باورچی خانے میں بیٹھی خاتون کی تصویر کی سچائی جاننے کے ہم نے کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں شیلا بھٹ نامی آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے حوالے سے شیئر کیا گیا مخصوص تھریڈ ملا۔ جس کے ایک تھریڈ میں 3 تصاویر شیئر کی گئی ہیں، جن میں سے پہلی تصویر کو صدر جمہوریہ مرمو کے جائے پیدائش اپربیڑا کا بتایا گیا ہے اور دوسری تصویر کو ان کے مٹی کے گھر کو تزئین و آرائش کا بتایا گیا ہے۔ ساتھ ہی تیسری تصویر جس میں باورچی خانے میں بیٹھی خاتون نظر آ رہی ہیں، اسے ان کے گھر میں موجود باورچی خانے کا بتایا گیا ہے۔

شیلا بھٹ کی جانب سے شیئر کی گئی سبھی تصویر کو غور سے دیکھا تو وائرل تصویر اور صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی تصویر سے موازنہ کیا تو پتا چلا کہ وائرل تصویر صدر جمہوریہ مرمو کی نہیں ہے۔ جسے آپ درج ذیل کی تصویر میں دیکھ کر فرق واضح کرسکتے ہیں۔

پھر ہم نے اس حوالے سے مزید کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں ساکشی ٹی وی نامی یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو رپورٹ ملی۔ جس میں خاتون سے رپورٹر ان کے بارے میں پوچھتا ہے تو وہ اپنا نام دولاری ٹوڈو بتاتی اور وہ خود کو صدر جمہوریہ مرمو کے بھائی کی بہو بتا رہی ہیں، ناکہ صدر جموریہ مرمو۔

Courtesy: YouTube/Sakshi TV

ویڈیو رپورٹ دیکھنے سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ وائرل تصویر میں وہی خاتون ہے جو وائرل تصویر میں ہے۔ جسے سوشل میڈیا صارفین باورچی خانے میں بیٹھی خاتون کو صدر جمہوریہ سے منسوب کرکے شیئر کر رہے ہیں۔

اس آرٹیکل کو نیوزچیکر تمل کے رام کمار نے تمل زبان میں 25 جولائی کو کیا تھا۔ جسے آپ یہاں کلک کرکے پڑھ سکتے ہیں۔

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ باورچی خانے میں بیٹھی خاتون بھارت کی صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نہیں بلکہ ان کے بھائی کی بہو ہیں۔

Result: False

Sources

Sheela Bhatt’s Tweet, Tweeted on 20/07/2022
Sakshi’s Youtube Video, Published on 21/07/2022

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular