Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
Claim
ممبئی میں اے آئی ایم آئی ایم رہنما امتیاز جلیل کے قافلے کی ویڈیو۔
Fact
یہ ویڈیو ممبئی کی نہیں ہے۔
گزشتہ دنوں بی جے پی لیڈر نتیش رانے اور رام گیری مہاراج نے اسلام اور پیغمبر اسلامؐ کے سلسلے میں مبینہ طور پر توہین آمیز تبصرہ کیا تھا۔ جس کے بعد ان کے خلاف کاروائی کے مطالبے کو لےکر سابق ایم پی اور اے آئی ایم آئی ایم رہنما سید امتیاز جلیل نے 23 ستمبر کو ممبئی ناگپور سمردھی ایکسپریس وے کے راستے ممبئی تک “ترنگا آئین” ریلی کی کال دی تھی۔ ان کے خلاف کاروائی کا بھی مطالبہ کیا تھا۔
اس دوران سوشل میڈیا پر تقریباً 28 سیکنڈ کا ایک ویڈیو خوب گردش کر رہا ہے۔ جس میں سڑک پر ایک بہت بڑے ہجوم کو دیکھا جا سکتا ہے۔ صارفین اس ویڈیو کو ممبئی میں توہین رسالت کے خلاف امتیاز جلیل کی ریلی کا بتاکر شیئر کر رہے ہیں۔
آرکائیو لنک یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔
وائرل دعوے کی تصدیق کے لئے ہم نے ویڈیو کے چند فریم کی گوگل لینس پر سرچ کیا۔ اسی اثنا میں ہمیں یہی وائرل کلپ نائجیرین کیتھولک نامی فیس بک پیج پر موصول ہوئی۔ پوسٹ کے کیپشن کا ترجمہ کرنے پر معلوم ہوا کہ ویڈیو پوپ فرانسس کے کیتھولک نژاد ملک تیمورـلستے کے تاریخی دورے کی ہے۔
مزید تلاش کرنے پر ہمیں یہی ویڈیو مراکش نیوز کے آفیشل ایکس ہینڈل پر 16 ستمبر کو شیئر شدہ ملی۔ پوسٹ میں اسے پوپ فرانسس کے تیمورـلیستے دورے کا بتایا گیا ہے۔
آزاد ملک بننے کے بعد یہ پہلی بار تھا جب کسی پاپ نے پہلے تیمورـلیستے کا دورہ کیا تھا۔ 10 ستمبر 2024 کو شائع ہونے والی ٹائم آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ اپنی 9-11 ستمبر کے اس سفر کے دوران مشرقی تیمور کے دلی میں پوپ فرانسس کے ساتھ دعاء کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر بھیڑ جمع ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق مشرقی تیمور میں منعقد اس پروگرام میں تقریباً 600,000 لوگوں نے حصہ لیا تھا۔
مزید تصدیق کے لئے ہم نے وائرل ویڈیو کو غور سے دیکھا تو سڑک کنارے تعمیرشدہ عمارتیں اور درخت نظر آئے۔ پھر ہم نے جیو لوکیشن کی مدد سے گوگل میپس پر “ایسٹ تیمور-لیستے، دلی” کیورڈ سرچ کیا۔ تب ہم تلاشتے ہوئے اسی مقام پر پہنچے جس راستے سے پوپ فرانسس کا قافلہ گذرا تھا۔ درج ذیل میں مذکورہ ویڈیو میں نظر آنے والی عمارتیں اور درخت کو بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نریندر مودی کے چندریان2 کی لانچنگ کے لائیو اسکریننگ کی ویڈیو فرضی دعوے کے ساتھ وائرل
اس طرح ہم اپنی تحقیقات میں اس نتیجے پر پہنچے کہ یہ ویڈیو ممبئی میں اے آئی ایم آئی ایم رہنما امتیاز جلیل کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی کی نہیں ہے بلکہ پوپ فرانسس کے ملک تیمور-لیستے میں دورے کے دوران کئے گئے ان کے استقبال کی ہے۔
Sources
Social Media Posts
Report published by Times of India on 10 Sept 2024
X post by Morocco News.
Geo location
( اس آرٹیکل کو ہندی سے ترجمہ کیا گیا ہے)
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
Mohammed Zakariya
February 7, 2025
Mohammed Zakariya
January 20, 2025
Mohammed Zakariya
February 19, 2024