اتوار, دسمبر 8, 2024
اتوار, دسمبر 8, 2024

HomeFact Checkنمازیوں کی اس تصویر کو ایڈیٹ کیا گیا ہے

نمازیوں کی اس تصویر کو ایڈیٹ کیا گیا ہے

پاکستان سے بھگوڑا ور کالم نگار طارق فتح نے نمازیوں کی تصویر ٹویٹ کی ہے، جس میں مسلمان نماز پرھتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں اور ان کے پیچھے چند سالکلیں کھڑی ہیں۔

طارق فتح کا اس نمازیوں کی تصویر کے ساتھ سوال ہے کہ کیا یہ مسلمان سائکل اسٹینڈ ہے یا مسلمان سائکل چوری ہونے سے ڈرتے ہیں۔

Fact Check/ Verification

نیوز چیکر نے اس تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا اور ہمیں نمازیوں کی تصویر ڈریمز ٹائمز کی وئب سائٹ پر ملی۔ جہاں اس تصویر میں سائکل نہیں ہے۔ تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ مراکش میں مسلمان سڑک پر نماز ادا کرتے ہوئے۔ جو بخوبی نیچے دیکھا جاسکتا ہے۔

Courtesy: Screengrab from Dreamstime

نمازیوں کی تصویر ہمیں اس کے علاوہ دنیا بھر کی تصاویر کا ریکارڈ رکھنے والی ویب سائٹ آئی سٹاکز کی وئب سائٹ پر ملی۔ اس تصویر کے کیپشن میں صاف صاف لکھا ہے کہ ‘مسلمان مرد مراکش میں ایک سڑک پر نماز ادا کررہے ہیں۔ اسلام مراکش کا سب سے بڑا مذہب ہے’۔ یہاں اس تصویر کو  8 اگست 2010 کا بتایا گیا ہے۔

نمازیوں کی تصویر
Courtesy: Screengrab from Istockphoto

Conclusion

اس سے ثابت ہوا کہ طارق فتح کی طرف سے نمازیوں کی تصویر دراصل ایڈیٹ کی گئی ہے۔ جبکہ اصل تصویر میں سائکل کہیں نظر نہیں آرہی ہیں۔

Result: Altered Photo

Our Sources

Image by IStockphotos.com
Image by Dreamstime.com


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044

Most Popular