اتوار, ستمبر 29, 2024
اتوار, ستمبر 29, 2024

ہومFact CheckFact Check: کیا ایران نے حج کیلئے بنایا تہران میں جعلی خانہ...

Fact Check: کیا ایران نے حج کیلئے بنایا تہران میں جعلی خانہ کعبہ؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
ایران کے تہران میں جعلی خانہ کعبہ بناکر لوگوں کو یہیں حج کرنے کے لئے پابند کیا جا رہا ہے۔
Fact
ویڈیو پرانی اور ایران کے تہران کی ہی ہے، لیکن حج کے مناسک کے لئے عازمین کو تربیت دیئے جانے کی ہے۔

دنیا بھر کے مسلمان ان دنوں حج کیلئے حرمین شریفین پہنچ رہے ہیں۔ اسی کے پیش نظر سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے۔ جس میں خانہ کعبہ کی شکل کی عمارت نظر آرہی ہے اور احرام میں ملبوس لوگ اس کا طواف کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو ایران کے شہر تہران کی ہے۔ جہاں ایران نے جعلی کعبہ بنا لیا اور اس کا طواف بھی کرنا شروع کر دیا ہے۔

ایک فیس بک صارف نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “استغفراللہ استغفراللہ۔ ایران نے اپنے شہر تہران میں جعلی خانہ کعبہ بنا لیا ہے۔ اور دیکھئے روافض ابن سبا کی زریت اسکا طواف بھی کر رہے ہیں”۔

یہ ویڈیو ایران کے تہران میں جعلی خانہ کعبہ بنائے جانے کی نہیں بلکہ عازمین کے مشق کےلئے تیار کردہ کعبہ کی شکل کی عمارت کی ہے۔
Courtesy: Facebook/Hazrat KHubaib
ایران میں بنائے گئے جعلی خانہ کعبہ کی نہیں بلکہ عازمین کے مشق کےلئے تیار کردہ کعبہ کی شکل کی عمارت کی ہے۔
Courtesy: X@AsimJaan930337

آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check/Verification

تہران میں جعلی خانہ کعبہ بنائے جانے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل لینس پر سرچ کیا۔ جہاں ہمیں واِئرل ویڈیو کے کیفریم کے ساتھ 2023 میں شائع ہونے والی متعدد میڈیا رپورٹس فراہم ہوئیں۔ جن میں وائرل ویڈیو کے کیفریم کے ساتھ شائع ایرانی نیوز ویب سائٹ خبر گزاری شبستان اور دی اسلامک ری پبلک نیوز ایجنسی (ایرنا) پر بھی رپورٹس شائع کی گئی ہیں۔ ان دونوں رپورٹس کے مطابق یہ تصویر عازمین کے لئے تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے حج تربیتی کانفرنس کی ہے۔

Courtesy: Shabestan News

مزید سرچ کے دوران ہمیں ہوبہو ویڈیو 22 مئی 2023 کو اپلوڈ شدہ ایسوسی ایٹ پریس کے یوٹیوب چینل پر موصول ہوئی۔ جس کے مطابق خانہ کعبہ کی شکل کی عمارت کے گرد طواف کر رہے لوگوں کی یہ ویڈیو ایران کے تہران میں موجود اسپورٹس ہال کی ہے۔ جہاں حجاج اکرام مکعب کی شکل والے خانہ کعبہ کے گرد مناسک حج کی تیاری کر رہے ہیں۔

بتادوں کہ ویڈیو میں نظر آرہے خانہ کعبہ کو ایران نے مناسک حج کیلئے تعمیر نہیں کیا ہے، بلکہ حج کےلئے سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ و مدینہ جانے سے پہلے عازمین کو حج کے دوران پریشانی نہ ہو اس کے لئے تربیت کے غرض سے نقلی خانہ کعبہ کے گرد طواف و دیگر مناسک حج کی تیاریاں ہر سال کرائی جاتی ہیں۔

Courtesy: AP Archive

اس طرح کی تیاریاں دیگر مسلم ممالک میں بھی کرائی جاتی ہیں۔

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ ایران کے تہران میں جعلی خانہ کعبہ کے طواف کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو پرانی ہے۔ لیکن اس ویڈیو کے ساتھ کئے گئے دعوے میں کوئی صداقت نہیں ہے، دراصل ایران کے تہران کے ایک اسپورٹس ہال میں حج کے مناسک کے لئے عازمین کو تربیت دی جا نے کے لئے مکعب کی شکل والا خانہ کعبہ بنایا کیا گیا تھا۔

Result: False

Sources
Reports published by Shabestan News and The Islamic Republic News Agency
Video published by YouTube channel AP Archive on 22 May 2023


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular