Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
اسرائیل کے حملوں کے بعد ایران نے اسرائیل کے کئی مقام پر حملے کئے ہیں۔ اسی کے پیش نظر دھماکے کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ منظر ایران کی طرف سے اسرائیل کے حیفہ میں موجود ایٹمی بجلی گھر پر کئے گئے حملے کا ہے۔
ویڈیو کے ساتھ ایکس صارف نے لکھا ہے “اسرائیل کے شہر حیفہ ایٹمی بجلی گھر پر ایران کا کامیاب حملہ”۔


آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
اسرائیل کے حیفہ میں موجود بجلی گھر پر ایران کی جانب سے کئے گئے حملے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے چند فریم کو ہم نے گوگل لینس کی مدد سے تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں 13 فروری 2017 کو شائع ہونے والی کورر نامی ویب سائٹ پر سیربین زبان میں وائرل ویڈیو کے ایک فریم کے ساتھ شائع ایک رپورٹ ملی۔ ترجمہ کرنے پر معلوم ہوا یہ ویڈیو فرانس کے پاور پلانٹ میں ہوئے دھماکے کی ہے۔

مزید تحقیقات کے دوران ہمیں یہی ویڈیو 18 نومبر 2015 کو چینی کیپشن کے ساتھ اپلوڈ شدہ یوٹیوب کا ایک لنک فراہم ہوا۔ ترجمہ کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو چین کے مین لینڈ کیمیکل پلانٹ میں ہوئے دھماکے کی ہے۔ لیکن مستند ذرائع نہ ہونے کے باعث ہم نے چینی زبان میں چند کیورڈ تلاش کئے۔ اس دوران ہمیں ہانگ کانگ کی نیوز ویب سائٹ آن ڈاٹ سی سی پر وائرل ویڈیو کے ساتھ چینی زبان میں 13 نومبر 2015 کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ موصول ہوئی۔

گوگل ٹرانسلیٹ کی مدد سے ہم نے اردو میں ترجمہ کیا تو معلوم ہوا یہ واقعہ چین کے بیجنگ میں موجود کیمیائی پلانٹ میں ہونے والے دھماکے کا ہے۔ لہٰذا یہاں یہ واضح ہوچکا کہ وائرل ویڈیو پرانی ہے اور اس کا ایران-اسرائیل تنازعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
بتادوں کہ اس ویڈیو کو 2021 میں اسرائیل کے کیمیکل فیکٹری پر حماس کے حملے کا بتاکر شیئر کیا گیا تھا، جسے نیوز چیکر اردو نے ڈیبنک کیا تھا۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ اسرائیل کے حیفہ میں موجود بجلی گھر مقام پر ایران کی جانب سے کئے گئے حملے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو تقریباً 10 برس پرانی ہے۔ اس کا حالیہ ایران-اسرائیل تنازعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
Sources
Report published by kurir.rs on 13 Feb 2017
Video uploaded by YouTube channel 查皮 on 18 Nov 2015
Report published by on.cc on 13 Nov 2015
Mohammed Zakariya
June 27, 2025
Mohammed Zakariya
June 23, 2025
Mohammed Zakariya
June 20, 2025