اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkبھجن گا کر سرخیوں میں آنے والی گلوکارہ فرمانی ناز نے مذہب...

بھجن گا کر سرخیوں میں آنے والی گلوکارہ فرمانی ناز نے مذہب اسلام چھوڑنے والا بیان نہیں دیا ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

گلوکارہ فرمانی ناز کی ایک مبینہ ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ فرمانی نے کہا ہے کہ ان کے آباؤ اجداد ہندو تھے، اس لئے انھوں نے ‘ہر ہر شمبھو’ بھجن گایا اور وہ مذہب اسلام چھوڑ کر جلد ہی ہندو مذہب میں شامل ہو جائیں گی۔

بھجن گا کر سرخیوں میں آنے والی گلوکارہ فرمانی ناز نے مذہب اسلام چھوڑنے والا بیان نہیں دیا ہے
Courtesy: Twitter@farmaaninaaz

وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں دیکھیں۔

اس کے علاوہ ایشیا نیٹ نیوز ویب سائٹ پر 03 اگست 2022 کی ایک رپورٹ میں فرمانی ناز کے ہندو مذہب میں داخل ہونے سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی گئی ہے۔

Courtesy: Asianet News Hindi

دراصل یوپی کے مظفر نگر سے تعلق رکھنے والی فرمانی ناز کا گانا ‘ہر ہر شیو شمبھو’ لوگوں میں کافی مقبول ہوا ہے۔ انڈین آئیڈل فیم فرمانی کو اپنے اس گانے کے لئے علمائے کرام کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اے بی پی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق فرمانی نے علمائے کرام کی ناراضگی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ برسوں سے یہ چل رہا ہے کہ جب کوئی اچھا کام کرتا ہے تو اس پر ایسا ردعمل آتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فرمانی ناز نے یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت کی بھی تعریف کی ہے۔

Fact Check/Verification

دعوے کی سچائی جاننے کے لیے ہم نے فرمانی ناز کے مبینہ ٹویٹر ہینڈل کو تلاشنا شروع کیا۔ جہاں ہمیں فرمانی ناز نامی ایک ٹویٹر آئی ڈی سے 24 جولائی 2022 کو شیئر کیا گیا ایک ٹویٹ ملا۔ لیکن ٹویٹ میں ہینڈل کا نام نتن شکلا ہے۔ 

Courtesy: Twitter@Farmaaninaaz

اس کے بعد ہم نے نتن شکلا کو ٹوئٹر پر تلاش کیا جہاں ہمیں فرمانی ناز کا یہ مبینہ ٹوئٹر ہینڈل ملا۔

Courtesy: Twitter
Courtesy: Twitter

اس کے علاوہ ہم نے فرمانی نازکے ہینڈل سے کچھ پرانے ٹویٹس بھی ملے، جن میں  صارف کے تبصرے کے جواب میں نتن شکلا نظر آ رہے ہیں۔ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب کوئی ٹوئٹر صارف اپنے ہینڈل کا نام تبدیل کرتا ہے تو کئی بار اس کے پرانے ہینڈل کا نام بھی  رپلائی سیکشن میں ظاہر ہوتا ہے۔

آرکائیو ویب سائٹ وے بیک مشین پر نتن شکلا کا ٹویٹر آئی ڈی تلاش کرنے پر ہمیں اس ہینڈل سے متعدد ٹویٹس کے آرکائیوز ملے، جنہیں یہاں اور یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔ ان ٹویٹ کو فرمانی ناز نامی ہینڈل پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

یہاں یہ واضح ہوچکا کہ جس فرمانی ناز نامی ہینڈل سے پوسٹ شیئر کیا گیا وہ گلوکارہ فرمانی ناز کا نہیں ہے۔

تحقیقات کے دوران ہمیں فرمانی ناز کے آفیشل فیس بک ہینڈل سے 03 اگست 2022 کو اپلوڈ کی گئی ایک ویڈیو ملی۔ اس ویڈیو میں انہوں نے بتایا ہے کہ ٹویٹر پر ان کے نام سے کئی جعلی ہینڈل چلائے جا رہے ہیں اور ان کی اصلی ٹویٹر آئی ڈی فرمانی ناز786 ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں کوئی دھمکی نہیں ملی ہے اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی فتویٰ جاری کیا گیا ہے۔

نیوز چیکر نے فرمانی ناز سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ ان کا جواب موصول ہونے پر آرٹیکل اپڈیٹ کیا جائے گا۔ بتادوں اس آرٹیکل کو ہندی سے ترجمہ کیا گیا ہے۔ جسے شبھم نے لکھا ہے۔

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات میں یہ واضح ہوا کہ گلوکارہ فرمانی ناز کے نام سے منسوب جعلی ٹوئٹر ہینڈل سے جھوٹا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ فرمانی کو کوئی دھمکی نہیں ملی ہے اور نہ ہی انہوں نے ہندو مذہب میں داخل ہونے کی بات کہی ہے۔

Result: False

Our Sources

Old Tweet and Archive of @Farmaaninaaz Twitter Handle

Facebook Video Posted by Farmani Naaz’s official Handle on August 3, 2022

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular