جمعرات, اپریل 25, 2024
جمعرات, اپریل 25, 2024

ہومFact Checkہیروں کے کاروباری مہیش سوانی کی تصویر فرضی دعوے کے ساتھ وائرل

ہیروں کے کاروباری مہیش سوانی کی تصویر فرضی دعوے کے ساتھ وائرل

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

سوشل میڈیا پر گجرات کے معروف ہیروں کے کاروباری مہیش سوانی کی شادی کے جوڑے میں لڑکیوں کے اجتماع کے ساتھ ایک تصویر وائرل ہورہی ہے۔ فیس بک اور ٹویٹر پر صارفین نے اجتماعی شادی کی ایک تصویر شیئر کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ مہیش سوانی نے اپنی بیٹی کو جہیز دینے کے بجائے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی 470 یتیم لڑکیوں کی شادی کروائی۔

گجرات کے ہرا کاروباری مہیش سوانی کی کوئی بیٹی نہیں ہے۔
Courtesy:Twittw HerrButt

Fact

مہش سوانی کی اس وائرل تصویر کو ہم نے ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں یہی تصویر دینک بھاسکر ویب سائٹ پر 3 سال پرانی رپورٹ کے ساتھ ملی۔ جس میں دی گئی معلومات کے مطابق تصویر میں نظر آرہے شخص کا نام مہیش سوانی ہے، گجرات کے سورت سے تعملق رکھنے والے مہیش ہیروں کے کاروباری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 2012 سے مہیش یتیم لڑکیوں کی شادی کرواتے ہیں، تاہم رپورٹ میں کہیں بھی یہ ذکر نہیں کیا گیا ہے کہ مہیش سوانی نے اپنی بیٹی کی شادی میں جہیز دینے کے بجائے ییتم لڑکیوں کی شادی کروائی۔

پھر ہم نے اس سے متعلق مزید کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 27 دسمبر 2017 کو شائع شدہ ڈی ڈبلیو نیوز ویب سائٹ پر اسی تصویر کے ساتھ شائع خبر ملی۔ جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ رپورٹ میں دی گئی معلومات کے مطابق گجرات کے مہیش سوانی کی کوئی سگی بیٹی نہیں ہے، اس لئے وہ بغیر باپ کی بیٹیوں کی شادی دھوم دھام سے کرتے ہیں۔

Courtesy:DW


مہیش ریئل اسٹیٹ اور ہیروں کا کاروبار کرتے ہیں۔ جنہوں نے2017 میں 251 لڑکیوں کا پورا خرچ خود اٹھاکر انہیں شادی کے بندھن میں باندھا۔ اس اجتماعی شادی کی بقیہ تصاویر کو ڈی ڈبلیو ویب سائٹ پر دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ پی پی سوانی گروپ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر بھی شادیوں کی ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔

ان سب تحقیقات کے باوجود ہم نے پی پی سوانی گروپ کی ویب سائٹ سے ایک نمبر حاصل کرکے وائرل تصویر کے سلسلے میں رابطہ کیا۔ فون نمبر پر رابطہ کرنے کے بعد ہماری بات رِدھی نامی لڑکی سے ہوئی۔ مذکورہ خاتون نے کہا کہ وہ مہیش کے دفتر پر کام کرتی ہیں اور عوامی خدمات کے کام کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔ بات چیت کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تمام لڑکیاں اُن کی پیٹیاں ہیں اور وہ بھی انہی کی بیٹی ہیں، تاہم انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کی اپنی پیٹی نہیں ہے، اور وہ جذبہ ایثار کے تحت یتیم لڑکیوں کی شادیاں کرواتے ہیں اور ان کےتمام اخراجات پورے کرتے ہیں۔

نیوز چیکر کی تحقیقات سے واضح ہوا کہ ہیرا کارباری مہیش سوانی کی کوئی سگی بیٹی نہیں ہے۔ البتہ وہ بلا امتیازِ مذہب و ملت ان لڑکیوں کے اخراجات پورے کرتے ہیں، اور ان کی شادی کرواتے ہیں، جو مالی اعتبار سے کمزور ہوتی ہیں۔ لہذا وائرل تصویر کے ساتھ کیا گیا دعویٰ کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو جہیز دینے کے بجائے یتیم لڑکیوں کی شادی کروائی بے بنیاد ہے۔

Result: Partly False

Our Sources
Media report published by Dainik bhaskar on 3years old

Media report published by DWHindi on 27,Dec 2017
YouTube Video Uploded by PPSavani Group

کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular