Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Coronavirus
فیس بک یوزر عمر فاروق لکھنوی کا دعویٰ ہے کہ 5 جی نیٹورک ٹیسٹنگ کی وجہ سے کرونا وائرل کی دوسری لہر آئی ہے۔
ملک بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے حالات انتہائی بدتر ہوتے جا رہے ہیں اور لوگوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ وہیں سوشل میڈیا پر ان دنوں 5 جی نیٹورک کی ٹیسٹنگ کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کروناوائرس کی دوسری لہر 5 جی ٹاور کی ٹیسٹنگ کی وجہ سے آئی ہے۔ لوگوں کی اموات کو چھپانے کے لئے حکومت اسے کرونا کا نام دے رہی ہے۔بتادوں کہ اس دعوے کو مختلف زبانوں میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کیا جا رہا ہے۔ جسے آپ درج ذیل میں یک بعد دیگرے دیکھ سکتے ہیں۔
وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
ہندی کیپشن کے ساتھ شیئر کئے گئے پوسٹ درج ذیل میں ہے۔
وائرل دعوے کا سچ جاننے کے لیے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔تحقیقات کے دوران ہم نے سب سے پہلے یہ جاننے کی کوشش کی کہ بھارت میں 5 جی ٹاور کی ٹیسٹنگ کب شروع ہوئی ہے؟ جب ہم نے اس حوالے سے کچھ کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں اے بی پی نیوز ویب سائٹ پر 29 جنوری 2021 کو شائع کی گئی ایک خبر ملی۔ جس کے مطابق ایئرٹیل 5 جی نیٹورک پیش کرنے والی ملک کی پہلی کمپنی ہے۔ جس نے حیدرآباد میں 5 جی نیٹورک کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی نے وعدہ کیا ہے کہ جب سرکار سے انہیں پوری طور پر اسپیکٹرم کی منظوری مل جائے گی ، تبھی وہ صارفین کے لیے 5 جی سروس مہیا کرائیں گے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ بھارت میں پوری طور سے 5 جی نیٹورک مہیا نہیں کرایا گیا ہے اور حکومت کی جانب سے اس کی ٹیسٹنگ کی شروعات نہیں ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گستاخِ رسولؐ نرسمہانند سرسوتی کو پولس نے کیا گرفتار؟
پھر ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ ملک بھر میں 5 جی نیٹورک کی ٹیسٹنگ کب سے شروع کی جائے گی۔اس دوران ہمیں زی نیوز پر 9 فروری 2021 کی ایک خبر ملی۔ جس کے مطابق بھارت کے صارفین آئندہ سال سے 5جی نیٹورک کا استعمال کر سکیں گے۔
رپورٹ میں یہ بھی جانکاری دی گئی ہے کہ ٹیلی کام محکمہ نے ملک میں 5 جی کا ٹیسٹنگ پلیٹ فارم اکتوبر 2021 تک تیار ہو سکتا ہے۔ یعنی ملک میں 5 جی نیٹورک کی شروعات ابھی نہیں ہوئی ہے۔
وہیں سرچ کے دوران فائننشیل ٹائمس کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹیلی کام کمپنیاں ابھی بھی 5 جی ٹیسٹنگ پر سرکار کی منظوری کا انتظار ہی کررہی ہے۔
تحقیقات کے دوران ہمیں پی آئی بی فیکٹ چیک کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ ملا۔ جس میں 5 جی کے حوالے سے کئے گئے دعوے کو فرضی بتایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ پہلے بھی 5 جی ٹیسٹنگ سے ہو رہے نقصانات کو لےکر گمراہ کن دعویٰ وائرل ہوا تھا۔جس کی تحقیقات نیوز چیکر ہندی تیم گزشتہ دنوں کر چکی ہے۔
نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ 5 جی نیٹورک ٹیسٹنگ کے حوالے سے کیا گیا دعویٰ بے بنیاد ہے۔بھارت میں ابھی 5 جی ٹیسٹنگ کی شروعات نہیں ہوئی ہے۔ اس لیے یہ کہنا غلط ہوگا کہ بھارت میں کروناوائرس کی دوسری لہر 5 جی ٹیسٹنگ کی وجہ سے آئی ہے۔
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Mohammed Zakariya
March 29, 2023
Mohammed Zakariya
June 4, 2021
Mohammed Zakariya
March 14, 2022