جمعہ, اپریل 26, 2024
جمعہ, اپریل 26, 2024

ہومFact Checkتلاوتِ قرآن کی ویڈیو فیفا ورلڈ کپ 2022 کے افتتاح کی نہیں...

تلاوتِ قرآن کی ویڈیو فیفا ورلڈ کپ 2022 کے افتتاح کی نہیں ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب پر ایک ویڈیو شیئر کیا جارہا ہے۔ جس میں مبینہ طور پر روایتی عرب لباس میں بچوں کے ایک گروپ کو اسٹیڈیم کے گراؤنڈ میں قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو کو قطر میں فیفا ورلڈ کپ 2022 کی افتتاحی تقریب کا بتاکر شیئر کیا جارہا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ ایک فیس بک صارف نے کیپشن میں لکھا ہے کہ “قطر فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والا پہلا مسلم ملک ہے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز تلاوت قرآن کے ساتھ [ڈریس ریہرسل] سے ہوا”۔

فیفا ورلڈ کپ 2022 کے افتتاحی پروگرام میں کئے گئے تلاوت قرآن کی نہیں ہے یہ ویڈیو
Courtesy:FB/Inayatkpk

فیس بک پر مذکورہ ویڈیو کو 2022 قطر فیفا ورلڈ کپ کا بتاکر کتنے صارفین نے شیئر کیا ہے؟ یہ جاننے کے لئے ہم نے کراؤڈ ٹینگل پر “قطر میں فٹبال گراؤنڈ کے ابتدائی پروگرام میں قرآن مجید کا خوبصورت تلاوت” کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر پچھلے 3 دنوں میں 119 پوسٹ شیئر کئے گئے ہیں اور 1،149 فیس بک صارفین نے اس موضوع پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں، یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check/ Verification

نیوز چیکر کی ٹیم نے سب سے پہلے گوگل پر یہ چیک کیا کہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کی افتتاحی تقریب کب تھی؟ جہاں ہمیں گوگل اسکرین پر متعدد رپورٹس ملیں، جس سے پتہ چلا کہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی قطر ملک کر رہا ہے۔ پہلا میچ میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان بروز اتوار 20 نومبر کو منعقد ہوا۔ جہاں فٹبال کے عالمی مقابلے میں قطر میزبان ہونے کے باوجود پہلا میچ ہار گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، افتتاحی تقریب دوحہ سے 40 کلومیٹر شمال میں موجود 60,000 گنجائش والے البیت اسٹیڈیم میں ہوا تھا۔ رپورٹس یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھی جاسکتی ہیں۔

Courtesy: Olympics.com

پھر ہم نے وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں مورخہ 23 اکتوبر 2021 کو شیئر شدہ عربی کیپشن کے ساتھ ایک انسٹاگرام پوسٹ ملا۔ ترجمہ کرنے پر پتہ چلا کہ یہ ویڈیو قطر میں الثمامہ ورلڈ کپ اسٹیڈیم کے افتتاحی پروگرام کے دوران کئے گئے تلاوت قرآن کی ہے۔

Instagram will load in the frontend.

مزید سرچ کے دران ہمیں قطر سے شائع ہونے والی الريان ٹی وی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 22 اکتوبر 2021 کو اپلوڈ شدہ وہی ویڈیو ملی، جسے ان دنوں فیفا ورلڈ کپ 2022 کی افتتاحی تقریب سے منسوب کر کے سوشل میڈیا پر خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔ الریان ٹی وی کے مطابق مذکورہ ویڈیو قطر کے الثمامہ ورلڈ کپ اسٹیڈیم کی باضابطہ افتتاحی تقریب کی ہے۔

Courtesy:YouTube/AlrayyanTV
AlrayyanTV

یہی ویڈیو دوحہ نیوز کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر 24 اکتوبر 2021 کو شیئر کیا گیا تھا۔ جس کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق بھی ویڈیو الثمامہ اسٹیڈیم کا ہے، جہاں قطر نے اپنی اسلامی ثقافت کو برقرار رکھتے ہوئے بچوں سے قرآن مجید کی تلاوت کروائی تھی۔

CourtesyLTwitter @dohanews

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے افتتاحی پروگرام میں بچوں کے تلاوت قرآن کرنے کی نہیں ہے، بلکہ ویڈیو ایک سال پرانی ہے۔ قطر نے اپنی اسلامی ثقافت کو برقرار رکھتے ہوئے بچوں سے قرآن مجید کی تلاوت کروائی تھی۔

Result: False

Our Sources

Instagram post by @yallakora on 23 Oct 2022
YouTube Video Uploaded by AlrayyanTV on 22 Oct 2021
Tweet by @dohanews on 24 Oct 2021

کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular