اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: کیا فرانس میں مظاہرین نے چڑیا گھر کے جانور آزاد...

Fact Check: کیا فرانس میں مظاہرین نے چڑیا گھر کے جانور آزاد کردئیے؟ 

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
فرانس میں مظاہرین نے چڑیا گھر کے جانور آزاد کردئیے جو سڑکوں پر آزادانہ گھوم رہے ہیں۔
Fact
ویڈیو 3 سال پرانی ہے اور اس کا حالیہ فرانس میں ہورہے احتجاج سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

الجزائر نژاد 17 سالہ ناہیل مرزوک کے قتل کے بعد فرانس کے مختلف مقامات پر پُرتشدد مظاہرے ہو رہے ہیں۔ اب اسی سے منسوب کرکے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں سڑکوں پر جانوروں کو دوڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ناہیل کے قتل کے بعد فرانس میں مظاہرین نے چڑیا گھر کے جانور آزاد کردئیے ہیں۔ سڑکوں پر چیتے، گھوڑے، زیبرے وغیرہ آزاد گھوم رہے ہیں۔

حالیہ دنوں فرانس میں مظاہرین نے چڑیا گھر سے جانوروں کو آزاد نہیں کیا ہے۔
Courtesy: Twitter @osinit_4

Fact Check/Verification 

فرانس کی سڑکوں پر مظاہرین نے چڑیا گھر کے جانور آزاد کردئیے ہیں، اس دعوے کے ساتھ وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے ین ڈیکس سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 11 اپریل 2020 کو شیئر شدہ ٹویٹر پر ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس سے معلوم ہوا کہ وائرل ویڈیو فرانس میں چل رہے حالیہ احتجاج کی نہیں ہے۔

سرچ کے دوران ہمیں 14 اپریل 2020 کو شائع شدہ این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ میں اسی ویڈیو کا اسکرین شاٹ دیکھنے کو ملا، جسے ان دنوں حالیہ فرانس احتجاج سے جوڑکر شیئر کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سڑکوں پر دوڑ رہے زیبرے اور گھوڑے کے بچے پیرس کے ایک سرکس سے بھاگ گئے تھے۔

بشکریہ: این ڈی ٹی وی

اس کے علاوہ ہم نے جب یوٹیوب پر پیرس، سرکس، اینیمل کیوڑد سرچ کیا تو ہمیں فرانس کی نیوز ویب سائٹس لے ہفنگٹن پوسٹ اور لے پیریسین نام کے یوٹیوب چینل 11 و 13 اپریل 2020 اپلوڈ شدہ ہوبہو ویڈیو ملیں۔ جس میں بھی وائرل ویڈیو والے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق فرانس کے وال دے مارنے کے ایک سرکس سے بھاگے ہوئے جانوروں کو 10 اپریل 2020 کی شام سڑکوں پر دیکھا گیا تھا۔ یہاں یہ واضح ہوگیا کہ وائرل ویڈیوکا تعلق فرانس میں چل رہے حالیہ احتجاج سے نہیں ہے۔

Courtesy: YouTube/ Le Huffington Post



یہ بھی پڑھیں: ناہیل کے قتل کے بعد فرانس کی سڑکوں پر اتری عوام کی نہیں ہے یہ وائرل ویڈیو

سرچ کے دوران ہمیں پیرس زو کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر وائرل ویڈیو کے ساتھ کئے گئے دعوے سے متعلق فرانسیسی زبان میں ایک پوسٹ ملا۔ ترجمہ کرنے پر معلوم ہوا کہ زو سے سے جو جانوروں کے آزاد کرنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے وہ بے بنیاد ہے۔

Courtesy: Twitter @zoodeparis

Conclusion

لہٰذا ہماری تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو فرانس میں مظاہرین کی جانب سے چڑیا گھر کے جانور آزاد کئے جانے کی نہیں ہے، ویڈیو تین سال پرانی ہے اور سرکس سے بھاگے ہوئے جانوروں کی ہے۔

Result: False

Our Sources
Tweet by @Rimka_fvt on 11 April 2020
Youtube video of Le Huffington Post and Le Parisien on 11, 13 April 2020
Report published by NDTV on 14 April 2020
Tweet by @zoodeparis on 03 July 2023

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular