جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: کیا فرانسیسی مظاہرین نے پارکنگ میں موجود کاروں میں لگائی...

Fact Check: کیا فرانسیسی مظاہرین نے پارکنگ میں موجود کاروں میں لگائی آگ؟ 

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
فرانسیسی مظاہرین نے پارکنگ میں موجود کاروں کو آگ لگا دی۔
Fact
ویڈِیو پرانی ہے اور آسٹریلیا کے پرتھ کے پکل اوکشن کمپنی کی یارڈ میں موجود کاروں میں لگی آگ کی ہے۔

ان دنوں یورپی ملک فرانس بھر میں پُر تشدد مظاہرے جاری ہے۔ جس سے متعلق سوشل میڈیا پر مختلف تصاویر اور ویڈیوز فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کئے جا رہے ہیں۔ جن میں سے پارکنگ میں موجود کاروں میں لگی آگ کی ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہی ہے۔ دعویٰ کیا جار ہا ہے کہ یہ ویڈیو فرانسیسی مظاہرین کی جانب سے کاروں کی پارکنگ کو نذ آتش کرنے کی ہے۔

فرانسیسی مظاہرین  نے ان کاروں میں آگ نہیں لگائی ہے۔
Courtesy:Facebook/ علی مہدی کاظمی

Fact Check/Verification 

فرانسیسی مظاہرین کی جانب سے کاروں کی پارکنگ میں آگ لگا نے والے دعوے کے ساتھ وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 28 اور 29 اپریل 2023 کو شیئر شدہ دی گارجین، 7نیوز آسٹریلیا اور اے بی سی نیوز کی ویب سائٹس پر ہوبہو ویڈیوز اور تصاویر ملیں۔ ان رپورٹس کے مطابق وائرل ویڈیو آسٹریلیا کی ری مارکیٹنگ کمپنی پکلس اوکشن یارڈ میں موجود کاروں میں لگی آگ کی ہے۔ آگزنی کی وجہ سے 60 کاریں جل کر خاکستر ہوگئی تھی۔ پکلس اوکشن کے جس یارڈ میں آگ لگی تھی وہ آسٹریلیا کے پرتھ کے ببرا جھیل کے قریب ہے۔

Courtesy: The Guardian
Courtesy:YouTube/ 7News Australia

مذکورہ رپورٹس سے واضح ہوا کہ ویڈیو فرانس کی نہیں ہے۔ پھر ہم نے جیو لوکیشن کی مدد سے گوگل میپس پر کیورڈ سرچ کیا۔ تب ہمیں پکلس اوکشن کے یاڑد میں موجود کاروں جیسا مناظر دیکھنے کو ملا۔

Screen shot of google maps

Conclusion

ہماری تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ فرانسیسی مظاہرین کی جانب سے کاروں کی پارکنگ میں لگی آگ یہ ویڈیو آسٹریلیا کے پکلس اوکشن کمپنی کے یارڈ میں موجود کاروں میں تقریبا دو ماہ پہلے لگی آگ کی ہے۔

Result: False

Our Sources
Reports published by The Guardian and ABC News on 28,29 April 2023
YouTube Video of 7News Australia on 29 April 2023
Google maps search


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular