Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
فیس بک پر 2 منٹ 20 سکینڈ کی ایک ویڈیو کو یوکرین کی فوج کی طرف سے روسی قافلے پر حملے کا بتاکر سوشل میڈیا پر شیئر کیا جارہا ہے۔ ایک فیس بُک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ”پُل کے بعد، یوکرینی فورسز کا روسی قافلے پر حملہ #فوٹیج”۔
روس اور کریمیا کے درمیان تعمیر پُل پر 8 اکتوبر 2022 کو بڑا دھماکہ پیش آیا تھا۔ بی بی سی رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ حادثے کے بعد اس دھماکے سے منسوب کرکے متعدد تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے۔ اسی طرح کی ایک شیئر کی گئی ویڈیو میں ٹینکروں پر حملے کا منظر دیکھا جاسکتا ہے۔ صارفین کا ویڈیو سے متعلق دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو کریمیا پُل پر دھماکے کے بعد یوکرینی فوج کے روسی قافلے پر حملے کی ہے۔
یوکرینی فوج کے روسی قافلے پر حملے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کچھ کیفریم میں تقسیم کیا۔ اس دوران ہمیں ملمین نامی یوٹیوب چینل پر 20 جولائی 2022 کو اپلوڈ شدہ ویڈیو ملی۔ جس کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ یوکرین این ایل اے ڈبلیو اینٹی ٹینک میزائل نے 2 رشین ٹینکس تباہ کر دئیے(میلٹری سیمولیشن)۔
اس ویڈیو کے کمنٹ سیکشن کو چیک کرنے پر پہلے پن کمنٹ میں ہی واضح طور پر لکھا ہوا ملا کہ یہ ویڈیو اصل نہیں ہے بلکہ محض ایک آرما 3 نامی ویڈیو گیم ہے۔
تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے آرما 3 گیم کے سلسلے میں مزید سرچ کیا۔ جہاں ہمیں پتہ چلا کہ آرما 3 ایک حقیقت پر مبنی میلٹری ٹیکٹیکل شوٹر ویڈیو گیم ہے۔ جسے بوہیمیا انٹراکٹیو نامی کمپنی نے لانچ کیا تھا۔
مزید تحقیقات کے دوران ہمیں آئی ایم جی پکچرز نامی فیس بک پیج پر 28 اگست کو اپلوڈ شدہ یہی ویڈیو ملی۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ ویڈیو آرما 3 نامی ویڈیو گیم کی مدد سے بنائی گئی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی واضح کا گیا ہے کہ اس طرح کی ویڈیو بنانے میں انہیں 4-8 گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔ مزید تحقیقات کے لئے ہم نے اس پیج کے اباؤٹ سیکشن میں جاکر ای میل آئی ڈی نکالا اور اس پر ویڈیو کریئٹر سے اس کی سچائی جاننے کی درخواست کی۔ جواب ملتے ہی ہم آرٹیکل اپڈیٹ کردیں گے۔
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے واضح ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو کریمیا پُل پر حملہ ہونے سے پہلے سے ہی انٹرنیٹ پر موجود ہے۔ لہذا ویڈیو گیم کی مدد سے بنائی گئی ایک ویڈیو کو یوکرینی فوج کے روسی قافلے پر حملے کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔
Our Sources
YouTube Video Uploaded by MILMAN on 20 Jul 2022
Game related website arma3.com
Facebook post by IMG Pictures on 28 Aug 2022
کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in
Mohammed Zakariya
September 28, 2022
Mohammed Zakariya
June 24, 2022
Mohammed Zakariya
March 1, 2022