Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
روس کا یوکرین پر حالیہ میزائل حملے کا منظر۔
یہ ویڈیو سال 2023 میں ر وسی جنگی جہاز پر یوکرین کے فضائی حملے کا ہے۔
سوشل میڈیا پر فضائی حملے کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ منظر روس کا یوکرین پرکئے گئے حالیہ میزائل حملے کا ہے۔
ڈی ڈبلیو اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق روس نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کی جانب سے روسی ایئربیس پر کئے گئے حملوں کا جواب دینا چاہتے ہیں۔ یہ بات روسی صدر پوتن اور امریکی صدر ٹرمپ سے فون پر ہوئی گفتگو کے بعد سامنے آیا ہے۔ اسی تناظر میں سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ویڈیو روس کی جانب سے یوکرین پر کی گئی جوابی کاروائی کی ہے۔
ویڈیو کے ساتھ ایک صارف نے لکھا ہے”امریکہ یورپ یوکرین کی کاروائی کے بعد روس کا پوری قوت سے یوکرین پر جوابی حملہ، کروز میزائل، بمبار اور ڈرونز اس وقت یوکرین کے مختلف علاقوں میں تباہی مچا رہے ہیں۔ یوکرینی صدر اور دیگر اعلیٰ حکام کو خفیہ مقام پہ منتقل کر دیا گیا ہے”۔

فیس بک صارف نے بھی مذکورہ ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے “تازہ ترین: روس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے بلاسٹک میزائل کے ذریعے یوکرین پر حملہ کر دیا”۔

آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
روس کا یوکرین پر جوابی حملے کا بتاکر شیئر کی جا رہی ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل ین ڈیکس کی مدد سے تلاش کیا۔ جہاں ہمیں یہی ویڈیو اینٹن گراشچینکو نامی ایکس ہینڈل پر 26 دسمبر 2023 کو شیئر شدہ موصول ہوئی۔ ویڈیو کے ساتھ صارف نے روسی میڈیا کے حوالے سے لکھا ہے کہ یہ ویڈیو نووچرکاسک لینڈنگ جہاز کو نشانہ بنانے اور اس میں ہونے والے دھماکے کی ہے۔

مزید تحقیقات کے دوران ہمیں یہی ویڈیو 27 دسمبر 2023 کو اپلوڈ شدہ دی گارجین کے آفیشل یوٹیوب چینل پر موصول ہوئی۔ جس کے مطابق یہ ویڈیو کریمیا کے فیوڈوسیا میں روسی جنگی جہاز پر یوکرین کے فضائی حملے کا ہے۔ یہ ویڈیو بندرگاہ علاقے کا ہے، جہاں دھماکے کے شعلے فضا کو چھو رہے ہیں۔ مزید تفصیلات بی بی سی اور بزنس انسائڈر کی ویب سائٹس پر پڑھی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین پر روس کےحالیہ حملے کی نہیں ہے یہ ویڈیو
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ یہ منظر روس کا یوکرین پر حالیہ میزائل حملے کا نہیں ہے بلکہ یہ دسمبر 2023 میں یوکرین کی جانب سے روسی جنگی جہاز کو نشانہ بنائے جانے کا ہے۔
Sources
X post by @Gerashchenko_en on 26 Dec 2023
Video published by YouTube Channels BBC and Guardian News on 26,27 Dec 2023
Report published by Business Insider on 26 Dec 2023