Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
سوشل میڈیا پر ایک تصویر کو خوب شیئر کیا جارہا ہے۔ تصویر سے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے سلسلے میں روسی فوج کے کمک کی جانب بڑھنے کی تصویر ہے۔ ٹویٹر صارف نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ”روسی فوجی کمک یوکرین کی طرف بڑھ رہی ہے۔ #روسی یوکرینی جنگ”۔
فیس بک پر بھی روسی فوج کے کمکٹینکوں والی تصویر کو روسی فوج کے کمک، یوکرین کی جانب روانہ ہونے کا بتاکر شیئر کیا گیا ہے۔
تصویر کو مذکورہ دعوے کے ساتھ عرب ممالک میں بھی فیس بک اور ٹویٹر صارفین نے شیئر کیا ہے۔
نیوز چیکر نے روسی فوج کے کمک یوکرین کی جانب روانہ ہونے کا بتاکر شیئر کی گئی تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں گڈفون ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ پر 6 ستمبر 2012 کو شائع شدہ وائرل تصویر ملی۔ یہ تو واضع ہوگیا کہ یہ تصویر حالیہ روس یوکرین جنگ سے پہلے کی ہے، تصویر سے متعلق ذکر نہیں کیا گیا ہے کہ یہ کہاں کی ہے۔
تصویر کے ساتھ انگلش کیورڈ سرچ کے دوران ہمیں روسی نیوز ویب سائٹ روسی بیونڈ پر شائع 21 مئی 2016 کی ایک رپورٹ ملی۔ جس میں وائرل تصویر سے ملتی جلتی تصویر دیکھنے کو ملی۔ تصویر کے کیپشن میں رائٹرز کے حوالے سے لکھا ہے کہ اسلحے سے لیس روسی گاڑیوں کا ایک جھنڈ 23 اگست 2008 کو شمالی اوسیتیا کی سرحد کے قریب جنوبی اوسیتیا کی ایک سڑک پر جارہا ہے۔
مذکورہ رپورٹ سے ہمیں سراغ ملا کہ تصویر روس کے شمالی جنوب کے راستے جارہے ٹینکروں کی ہے۔ پھر ہم نے روس آرمس وہیکل ساؤتھ اوسیتیا کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 23 اگست 2008 کو شائع شدہ ایسو سی ایٹ پریس امیج کی ویب سائٹ پر وہی تصویر ملی جسے ان دنوں سوشل میڈیا پر روسی فوج کے کمک یوکرین کی جانب بڑھنےکا بتاکر شیئر کیا گیا ہے۔
ایسوسی ایٹ پریس امیج کی ویب سائٹ پر تصویر سے متعلق دی گئی معلومات کے مطابق یہ تصویر اسلحے سے لیس روسی گاڑیوں کے ایک جھنڈ کی ہے جو 23 اگست 2008 کو شمالی اوسیتیا کی جانب روانہ ہورہا ہے۔ اسے جارجیا کے جنوبی اوسیتیا سے الگ ہونے والے صوبے تسخنوالی کے مضافات پر دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:جرمنی میں ہوئے مظاہرے کی لائیو کوریج ویڈیو کو حالیہ یوکرین حملے سے جوڑ کر کیا جا رہا ہے شیئر
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ روسی فوج کے کمک، یوکرین کی جانب روانہ ہونے کا بتاکر شیئر کی گئی تصویر کم از کم 14 سال پرانی ہے اور شمالی اوسیتیا کی جانب روانہ ہورہے اسلحہ بردار روسی گاڑیوں کے جھنڈ کی ہے۔
Our Sources
Image published by goodfon.com on 06/ Sep/ 2012
Media report published by Russia beyond on 21/ May/ 2016
Image published by apimages.com on 23/ Aug/ 2008
کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in
Mohammed Zakariya
October 11, 2022
Mohammed Zakariya
June 24, 2022
Mohammed Zakariya
March 1, 2022