Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
یوکرین پر روس کی جانب سے کئے گئے حالیہ حملے کی ویڈیو۔
نہیں، یہ ویڈیو ایک برس پرانی ہے۔
سوشل میڈیا پر میزائل حملے کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یوکرین پر روس کی جانب سے کئے گئے حالیہ حملے کی ہے۔
رواں ماہ کی 2 تاریخ کو شائع ہونے والی بی بی سی اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق روس کے فضائی ٹھکانوں پر یوکرین نے ڈرون سے حملہ کیا، جس میں 40 سے زائد روسی بمبار طیاروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا۔ حالانکہ اس حملے میں کسی بھی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ اسی کے پیش نظر صارفین نے ایک ویڈیو شیئر کیا اور دعویٰ کیا کہ یہ روس کی جانب سے یوکرین پر جوابی حملے کا ہے۔
فیس بک صارف نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے “روس نے یوکرین پر جوابی حملہ کر دیا، یوکرین کے روسی بیسز پر حملوں کے بعد روس نے یوکرین کے خلاف جوابی حملے شروع کر دیئے۔ پیوٹن کا کہنا ہے کہ اب پورا یورپ اس جنگ کے نتائج بھگتے گا”۔

اس ویڈیو کو ایکس صارف نے بھی مذکورہ دعوے کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

یوکرین پر روس کے حالیہ حملے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل لینس کی مدد سے تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں یہی ویڈیو اردن بردن نامی فیس بک پیج پر 6 اگست 2024 کو شیئر شدہ موصول ہوئی۔ جس کا کیپشن آذربایجانی زبان میں تھا۔ جس کا اردو ترجمہ “کیف پر ڈرون اور میزائل حملوں کی نئی فوٹیج جاری” ہے۔ یہاں یہ واضح ہوچکا کہ یہ ویڈیو پرانی ہے۔
پھر ہم نے مذکورہ کیورڈ کو انگلش میں سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 9 جولائی 2024 کو فیٹکٹس نیوز نامی ایکس ہینڈل پر یہی ویڈیو موصول ہوئی۔ جس میں اس ویڈیو کو 8 جولائی 2024 کو روس کے ‘کےایچ-101’ کروز میزائلوں کے ذریعے یوکرین کے کیف پرکئے گئے حملے کا بتایا گیا ہے۔

مزید تحقیقات کے دوران ہمیں ڈیلی میل ورلڈ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 3 منٹ 34 سیکنڈ پر مشتمل ایک طویل ویڈیو موصول ہوئی، جس کے 38 سیکنڈ پر ہوبہو مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق یوکرین کے کیف میں موجود بچوں کے اسپتال پر روس کے کے ایچ-101 میزائل سے حملہ کیا گیا ہے۔

اس ویڈیو کو ہندی ٹیم نے بھی ڈیبنک کیا ہے۔ جسے آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ یہ ویڈیو یوکرین پر روس کی جانب سے کئے گئے حالیہ حملے کی نہیں ہے بلکہ یہ جولائی 2024 میں روس کے یوکرین کے کیف پر ہوئے میزائل حملے کی ہے۔
Sources
Facebook post by Ordan-Burdan on 06b Aug 2024
X post by Faytuks News on 09 July 2024
Video published by YouTube Channel Daily Mail World on 9 Jul 2024
Mohammed Zakariya
June 5, 2025
Mohammed Zakariya
October 11, 2022
Mohammed Zakariya
September 28, 2022