پیر, دسمبر 23, 2024
پیر, دسمبر 23, 2024

HomeFact CheckCrimeFact Check: مولوی کے لڑکی کو جبراً بوسہ کرنے کی یہ ویڈیو...

Fact Check: مولوی کے لڑکی کو جبراً بوسہ کرنے کی یہ ویڈیو پاکستان نہیں بلکہ بنگلہ دیش کی ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب گردش کر رہی ہے۔ جس میں ایک لڑکی کو جبہ میں ملبوس ایک شخص جبراً بوسہ لیتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ صارف کا دعویٰ ہے کہ مولوی کے لڑکی کو جبراً بوسہ کرنے کی یہ ویڈیو پاکستان کے پنجاب کی ہے۔ صارف نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے “یہ کیا ہو رہا ہے اس ملک میں پنجاب پولس فوری طور پر اس درندے کو گرفتار کریں”۔

مولوی کے لڑکی کو جبراً بوسہ کرنے کی یہ ویڈیو بنگلہ دیش کی ہے۔
Courtesy: X @DrSyeda_Sadafکرن

Fact

مولوی کے لڑکی کو جبراً بوسہ کرنے والی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل لینس پر سرچ کیا۔ جہاں ہمیں ہوبہو ویڈیو بنگلہ دیشی فیس بک صارف کے پیج پر ملا۔ جسے 19 مارچ 2024 دوپہر بوقت 2:57 پر شیئر کیا گیا تھا۔ جس کے کیپشن کے مطابق یہ ویڈیو سونار بنگلہ اسکول کے پاس لڑکی کے ساتھ ایک حافظ لڑکے کے جبراً کس کرنے کی ہے، جس کے جرم میں اس شخص کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں بنگلہ دیشی ٹی وی چینلس ناگورِک ٹی وی اور اے ٹی این نیوز کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ویڈیو رپورٹس موصول ہوئیں۔ جس میں مذکورہ وائرل ویڈیو اور ملزم کو پولس حراست میں دکھایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ویڈیو بنگلہ دیش کے دیناج پور کا ہے۔ جہاں حافظ شخاوت نامی لڑکے نے رشتہ دار کے گھر جا رہی درجہ 6 کی طالبہ کو جبراً پکڑ کر کس کر لیا تھا۔ جس کے بعد متاثرہ لڑکی نے شور و غل کیا تو وہاں موجود لوگوں نے 20 سالہ ملزم شخاوت کو پکڑ لیا اور اسے پولس کے حوالے کردیا تھا۔ یہ معاملہ رواں ماہ کی 17 تاریخ کو پیش آیا تھا۔ ملزم شخاوت کے اہل خانہ کے مطابق ملزم لڑکا دماغی طور پر معذور ہے۔

Courtesy: YouTube/ ATN News
Courtesy: YouTube/ Nagorik TV

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ مولوی کے لڑکی کو جبراً بوسہ کرنے کی اس ویڈیو کا تعلق پاکستان کے پنجاب سے نہیں ہے بلکہ بنگلہ دیش کے دیناج پور سے ہے۔ جہاں ملزم شخاوت نے 17 مارچ 2024 کو درجہ 6 کی لڑکی کو سرراہ جبراً بوسہ کیا تھا۔

Result: Partly False

Sources
Facebook post by Supn01 on 19 March 2024
Video reports pubished by YouTube channels Nagorik TV and ATN News on 18, 19 March 2024


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular