اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Check شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کررہی طلباء کےویڈیو کلپ کوغلط دعوے...

 شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کررہی طلباء کےویڈیو کلپ کوغلط دعوے کے ساتھ کیاجارہاہے وائرل!پڑھیئے ہماری پڑتال

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

اسلام پرست لوگوں کی موجودگی میں بچوں کو یہ سکھایا جارہاہے کہ وہ ہندؤں سے لڑے! خانہ جنگی کی سازش رچی جارہی ہے۔کیا آپ اور آپ کے بچے تیار ہیں خانہ جنگی کے لئے؟

شہریت ترمیمی بل آ نے کے بعد سوشل میڈٰیا پر طرح طرح کے پوسٹ اسلام کے خلاف شیئر کیے جارہے ہیں۔ان دنوں ہندو ایکٹیوسٹ پشپینڈرکُلشریسٹھ نامی ٹویٹر ہینڈل سے تیس سکینڈ کا ایک ویڈیو شیئر کیا گیاہے۔جس میں دعویٰ کیا جارہاہے کہ اسلام کے ماننے والے لوگوں کی موجودگی میں بچوں کو ہندؤں سے لڑنے کی تعلیم دی جارہی ہے۔اتنا ہی نہیں آگے لکھا ہے کہ ان سب کے ذریعے خانہ جنگی کی تیاریاں مسلمانوں کی جانب سے کی جارہی ہے۔کُلشریشٹھ کے اس پوسٹ کو ہزاروں افراد نے ری ٹویٹ اور لائک کیاہے۔آپ کو بتادیں کہ وائرل ویڈیو کو مختلف دعوے کے ساتھ دیگر شوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔

ہماری کھوج

وائرل ویڈیو اور پوسٹ پڑھنے کے بعد ہم نے اپنی تحقیقات شروع کی۔سب سے پہلے ہم نے یوٹیوب پر کچھ کیورڈ سرچ کیا۔اس دوران ہمیں ایک ویڈٰیو وائرل ویڈیو جیسا ملا۔جس کے کیپشن میں یونک پروٹیسٹ اگینسٹ اینڈ این آرسی اور سی اے اے تریشور کیرلہ لکھا ہوا تھا۔جسے آپ مندرجہ ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔

ریسرچ کے دوران ہمیں یہ پتا چل گیا تھا کہ یہ ویڈیو کیرلہ کے تریشور کا ہے۔تب ہم نے سوچا کیوں نہ یہ جانا جائے کہ یہ کون لوگ ہے اور کس مقام پر احتجاج کررہے ہیں۔تب ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا۔اس دوران ہمیں اس تعلق سے ایک کے بعد ایک ویڈیو ملے۔جو وائرل ویڈیو جیسا تھا۔جن میں ایف آئی بی نیوز والے ویڈیو پر کلک کیا تو اس کے کیپشن میں لکھا ملا کہ یہ ویڈیو انصار انگلش اسکول پیرم بیلاؤ کیرلہ کا ہے۔جہاں اسکول کے طلباء و طالبات سی اے اے اور این آر سی کے خلاف اپنے اسکول کے میدان میں احتجاج کررہے ہیں۔

نیوزچیکر کی تحقیق میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو کیرلہ کے پیرم بیلاؤ کے انصارانگلش اسکول کا ہے۔جہاں بچے شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف اپنے ہی اسکول کے میدان میں گول دائرے بنا کر مظاہرہ کیا ہے۔واضح رہے کہ پُشپیندر کلشریشٹھ کے ذریعے جو دعویٰ کیا گیا ہے وہ غلط ثابت ہوتا ہے۔کلشریشٹھ دومذاہب کے درمیان خلفشار پیداکرنے کے لئے اس ویڈیو کو مذہبی رنگ دے کر عوام  میں  گمراہی پھیلا رہے ہیں۔

ٹولس کا استعمال

یوٹیوب سرچ

فیس بک اور ٹویٹر ایڈوانس سرچ

نتائج:گمراہ کن(جھوٹا دعویٰ)

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

 WhatsApp -:9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular