منگل, نومبر 5, 2024
منگل, نومبر 5, 2024

ہومFact CheckCrimeFact Check: جہیز میں موٹر سائیکل مانگنے پر دولہے کی پٹائی کی...

Fact Check: جہیز میں موٹر سائیکل مانگنے پر دولہے کی پٹائی کی ویڈیو کی کیا ہے پوری حقیقت؟ یہاں پڑھیں پورا سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

 عربی نیوز ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں ایک شخص دولہے کو چپل سے مارتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ دعویٰ ہے کہ بھارت میں جہیز میں موٹر سائیکل مانگنے پر دولہے کی خسر نے چپل سے پٹائی کی۔ 

جہیز میں موٹر سائیکل مانگنے پر دولہے کی پٹائی والی یہ ویڈیو اسکرپٹیڈ ہے۔
Courtesy: Instagram @alkhaleej.ae

ویڈیو سے متعلق شائع رپورٹس کا آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact

جہیز میں موٹر سائیکل مانگنے والے دعوے کے ساتھ وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں وائرل ویڈیو کا طویل ورژن ‘میتھلی بازار‘ کے یوٹیوب چینل پر ملا۔ یہ ویڈیو اس چینل پر سال 2021 میں اپلوڈ کی گئی تھی۔ 2 منٹ 50 سکینڈ کی اس ویڈیو میں وائرل ویڈیو کا کچھ حصہ دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کی تفصیل میں اداکاروں کے ناموں کا بھی ذکر ہے۔

Courtesy: YouTube/
Maithili Bazar

وائرل ویڈیو میں مبینہ دولہے اور اس کے خسر کو چینل کی دیگر ویڈیوز میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

اس کے بعد ہم نے ‘میتھلی بازار’ یوٹیوب چینل کے ‘اباؤٹ’ سیکشن کو کھنگالا۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق یہ میتھلی زبان کا ایک مقبول چینل ہے، جہاں تفریحی مقصد کے لئے مزاحیہ ویڈیوز اپلوڈ کئے جاتے ہیں۔ اب اس سے واضح ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو کے ساتھ جہیز میں موٹر سائیکل مانگنے پر دولہے کی پٹائی والا دعویٰ بے بنیاد ہے۔

Courtesy: YouTube/
Maithili Bazar

اس طرح ہماری تحقیقات میں یہ بات واضح ہو گئی کہ جہیز کے مطالبے پر ‘خسر نے داماد کی پٹائی کی” اس دعوے کے ساتھ وائرل ویڈیو اسکرپٹیڈ ہے۔ اس ویڈیو کو سچ سمجھ کر سوشل میڈیا صارفین اور عربی نیوز ویب سائٹ تیزی سے شائع کر رہے ہیں۔ ویڈیو کے بارے میں مزید تفصیلات کے لئے ہم نے ‘میتھلی بازار’ چینل سے رابطہ کیا ہے۔ ان کا جواب موصول ہوتے ہی آرٹیکل کو اپڈیٹ کیا جائے گا۔

Result: False

Our Sources
Video Uploaded on Youtube Channel ‘Maithili Bazar‘ in 2021

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular