اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check:یمنی جنگجوؤں کے ہاتھوں اسرائیلی فوجیوں کے قتل عام کی نہیں...

Fact Check:یمنی جنگجوؤں کے ہاتھوں اسرائیلی فوجیوں کے قتل عام کی نہیں ہے یہ وائرل ویڈیو

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
سعودی عرب اور یمن کی سرحد پر یمنی جنگجوؤں کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں کے قتل عام کی ہے یہ ویڈیو۔
Fact
یہ ویڈیو افریقی ریاست مالی میں روس کے درجنوں نجی آرمی ویگنر کو علیحدگی پسند باغیوں کے ہاتھوں ہلاک کئے جانے کی ہے۔

جولائی ماہ کی 31 تاریخ کو حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی تہران حملے میں ہلاکت کے بعد اسرائیل سے بدلے کی خبریں سامنے آرہی ہے۔ اب اسی واقعے سے منسوب کرکے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں متعدد فوجی جوانوں کی لاشیں اور آرمی کی تباہ شدہ گاڑیاں صحراء میں نظر آرہی ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والی لاشیں اسرائیلی فوجی جوانوں کے قتل عام کی ہے، جنہیں یمنی جنگجوؤں نے سعودی عرب اور یمن کی سرحد پر ہلاک کردیا ہے۔

ویڈیو کے ساتھ ایک صارف نے لکھا ہے “یمنی جنگجوؤں نے سعودی عرب اور یمن کی سرحد کے درمیان اسرائیلی فوجیوں کو–کی موت مار دیا”۔

آرکائیو لنک یہاں، یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check/Verification

ہم نے وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل لینس پر سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 28 جولائی 2024 کو شیئر شدہ میکس نافو پھیلا نامی ایکس ہینڈل پر ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس میں اس ویڈیو کو مالی میں ویگنر گروپ کے قتل عام کا بتایا گیا ہے۔

Courtesy: X@Maks_NAFO_FELLA

پھر ہم نے “مالی، ویگنر، مسیکر” کیورڈ کو ریورس امیج کے ساتھ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 28 اور 30 جولائی 2024 کو شائع ہونے والی دی سن، سی بی ایس نیوز ویب سائٹس پر وائرل ویڈیو سے متعلق رپورٹس موصول ہوئیں۔ جس میں اس ویڈیو کو افریقی ریاست مالی میں مقامی قبائل کے ہاتھوں صحرائے سہارا میں روسی ویگنر کے قتل عام کا بتایا گیا ہے۔

Courtesy: The Sun

اس کے علاوہ یہی ویڈیو ہمیں آذربائیجان کی ٹی وی چینل ‘کنال13‘ نامی یوٹیوب چینل پر بھی موصول ہوئی۔ جس میں بھی اس ویڈیو کو مالی میں روس کے 84 ویگنر کو ہلاک کئے جانے کا بتایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہم نے گوگل پر “یمنی فائٹر اٹیک آن اسرائیلی سولجرز” کیورڈ سرچ کیا۔ لیکن ایسی کوئی رپورٹ ہمیں موصول نہیں ہوئی جس میں اسرائیل پر یمنی جنگجوؤں کے تازہ حملے کا ذکر ہو۔

Courtesy: YouTube/ Kanal13.tv

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو یمنی جنگجوؤں کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں کے قتل عام کی نہیں ہے، بلکہ یہ ویڈیو افریقی ملک مالی میں روس کے درجنوں نجی آرمی ویگنر کے قتل عام کی ہے۔

Result: False

Sources
X post by @Maks_NAFO_FELLA on 28 Jul 2024
Reports published by The Sun and CBS News on 28 and 30 Jul 2024
Video published by YouTube Channel Kanal13.TV on 04 Aug 2024


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular