Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
Claim
فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں ایک ہیلی کاپٹر پانی میں اترتا ہوا نظر آرہا ہے۔ صارف نے ویڈیو کو اس طرح شیئر کیا ہے، جیسے ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو رہا ہو۔ ویڈیو کے کمنٹ باکس میں بھی صارفین اسے حقیقت سمجھ کر اللہ سے مدد کی گوہار لگا رہے ہیں۔
Fact
پانی میں اتر رہے ہیلی کاپٹر والی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ین ڈیکس سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 22 دسمبر 2018 کو ایم یو سی اسپوٹر نامی یوٹیوب چینل پر اپلوڈ شدہ ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق یہ ویڈیو جیسولو یوروپین ایئرشو 2018 کی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق گوآردیا دی فینانزا نام کے ہیلی کاپٹر نے اٹلی میں ہوئے اس ایئرشو کے دوران سمندر میں واٹر لینڈنگ کے خوبصورت مناظر پیش کئے تھے۔ یہ ایئرشو ایٹلی کے جیسولو کے ساحلی سمندر میں 9 نومبر 2018 کو ہوا تھا۔ اس حوالے سے مزید معلومات یہاں پڑھیں۔
لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ پانی میں اتر رہے ہیلی کاپٹر کسی حادثے کا شکار نہیں ہے بلکہ یہ ویڈیو جیسولو یوروپین ایئرشو 2018 کے دوران کی ہے۔
Sources
Video published by MUC-Spotter on 22-Dec 2018
Reports published by Best Shot Aircraft on 2018
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
Mohammed Zakariya
February 4, 2025
Mohammed Zakariya
May 16, 2023
Mohammed Zakariya
January 10, 2023